ہوناور : لنگن مکّی ڈیم  سے چھوڑا جا سکتا ہے پانی - ندی کنارے بسنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی دی گئی ہدایت  

Source: S.O. News Service | Published on 14th August 2022, 12:20 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور ،14؍ اگست (ایس او نیوز) شراوتی پروجیکٹ کے لنگن مکّی ڈیم والے علاقے میں مسلسل بارش کی وجہ سے آبی ذخیرہ میں  بھاری اضافہ ہوا ہے ۔ جس کے پیش نظر اضافی پانی کو کسی بھی وقت ڈیم سے ندی میں چھوڑا جا سکتا ہے ۔ اس لئے کرناٹکا پاور کارپوریشن نے ندی کنارے بسنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ 
    
ڈیم میں آبی ذخیرہ کی زیادہ سے زیادہ مقدار 1819 فٹ ہے اور کل سنیچر کے دن اس کی سطح 1811.80 فٹ ہوگئی تھی ۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ 29,000 کیوسیک اضافی پانی جمع ہوا ہے ۔ اگر اسی رفتار سے پانی کی سطح میں اضافہ ہوتا رہا تو پھر جلد ہی ڈیم سطح حد سے زیادہ ہو جائے گی اور ڈیم کی حفاظت کے پیش نظر اضافی پانی کو ندی میں چھوڑنا ناگزیر ہوجائے گا ۔ یہ پانی بہہ کر گیروسوپّا ڈیم میں آ جائے گا جس کے اندر پانی ذخیرہ کرنے کی حد کم ہونے کی وجہ سے لنگن مکّی سے آنے والا پانی یہاں جمع نہیں کیا جا سکے گا اور لامحالہ اسے ندی میں چھوڑنا ہوگا ۔ جس کے نتیجہ میں شراوتی ندی کنارے بسنے والوں کے جان و مال کا خطرہ پیدا ہوگا ۔ اس لئے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔