ہوناور کے اڈگونجی میں جڑواں بہنوں نے کی زہر کھاکر خود کشی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th January 2022, 7:55 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور:5؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے ایڈگونجی کے ایک گھر میں جڑواں بہنیں  اپنی صحت اور غربت سے بیزار  اور ذہنی پریشانی میں مبتلا ہونے سے زہر کھاکر خودکشی کرنےکا واقعہ پیش آیا ہے۔

زہر کھاکر ہلاک ہونے والی جڑواں بہنوں کی شناخت میگھ شری سبرائے نائک (22) اور بھاگیہ شری سبرائے نائک (22)  کی حیثیت سے کی  گئی  ہے۔ دونوں بہنیں پیر کو اپنے گھر کے پیچھے واقع کاجو باغ میں زہر کھاکر تڑپتے ہوئے مقامی لوگوں نے دیکھا تو منکی سرکاری اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد ہوناور کے سرکاری اسپتال میں منتقل کیا۔ پھر وہاں سے زائد علاج کے لئے کاروار سول اسپتال لے گئے لیکن   علاج   کارگر نہ ہونے سے منگل کو جڑواں بہنوں نے دم توڑدیا۔

ذرائع سے پتہ چلا ہے  کہ دونوں جڑواں بہنیں پیدائشی طورپر بے ہوشی  کی بیماری میں مبتلا تھیں اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ ہونے کا مزاج بھی   رکھتی تھیں جس کی وجہ سے  دونوں بہنیں ذہنی طورپر بہت پریشان بھی  رہتی تھیں۔ پتہ چلا ہے کہ  اس سے قبل بھی  دونوں نے دو مرتبہ خودکشی کی کوشش کی تھی اور اسی بات کو لےکر ذہنی اذیت کا شکار تھیں۔ پیر کو جب گھر میں کوئی نہیں تھا تو دونوں نے زہر کھاکر خودکشی کرلی ۔

بھائی بھی ذہنی اپاہج: مقامی طورپر معاملے کے متعلق جانکاری حاصل کرنےکی کوشش کی گئی تو پتہ چلا کہ  ان کا بھائی بھی ذہنی اپاہج  ہے۔ وہ بھی بے ہوشی کی بیماری میں مبتلا ہے اور جسمانی طورپر بھی اپاہج ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ  اُس کی دیکھ ریکھ یہی دونوں بہنیں  کررہی تھیں۔ سمجھا جارہا ہے کہ تمام حالات کو  دیکھنے کے بعد  غالباً بہنوں نے  خودکشی کرکے ہی  اس دنیا کو وداع کرنے کا منصوبہ بنایا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...