ہوناور میں  تین منزلہ قدیم گھر جل کر خاکستر :60لاکھ  روپیوں کے نقصان  کا اندازہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd February 2020, 12:44 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور :23؍فروری(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے اڈگونجی گرام پنچایت حدود کے کیلگی اڈگونجی میں دیر رات ایک قدیم گھرجل کر خاکستر ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

آگ کی نذر ہوکر خاک ہونےو الے  قدیم گھر میں کنَّے ہنمنت گوڈا، انییا سنکوس گوڈا، منجوسنکوس گوڈا اور گنپیا سات گوا نامی چار خاندان رہائش پذیر تھے۔ گھروالے گہری نیند میں تھے تو گھر میں آگ لگی اور گھر کے اندر موجود سبھی لوگ کرشماتی طورپر جان بچانے میں کامیاب ہونے کی ذرائع نے خبر دی ہے۔

تین منزلہ قدیم گھر کی چھت گھاس سے بنائی گئی تھی ، درختوں کے تختوں سے دیوار یں بنائی گئیں تھی ۔ابھی تک  آگ لگنےکی کوئی واضح جانکاری نہیں ملی ہے، البتہ شبہ جتایاگیا ہےکہ شارٹ سرکیوٹ سے آگ لگی ہوگی۔ سونےکے زیورات ، کپڑے ، سپاری سمیت کل 60لاکھ روپیوں کے نقصان ہونے کا محکمہ تحصیل کے افسر اسماعیل خان نے اندازہ لگایا ہے۔ رکن اسمبلی سنیل نائک، سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا سمیت کئی لوگوں نے جائے وقوع پہنچ کر ملاقات کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...