ہوناور کے کانور میں رانی چنا بھئیرادیوی کا قلعہ زبوں حالی کاشکار : توجہ کےلئے ترستا قلعہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd January 2021, 8:03 PM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ہوناور:22؍جنوری (ایس اؤ نیوز)کالی مرچ کی رانی کےلقب سےمشہور رانی چنا بھئیرا دیوی کی دلیری و بہادری کی تاریخ بیان کرنےوالا قلعہ  گیروسوپا، کانورکے گھنے  جنگلات میں دیکھا جاسکتاہے۔

ہوناور اور ساگر تعلقہ کی سرحد  سے متصل یہ قلعہ ،کانور پہاڑ کی چوٹی پر واقع ہے۔ 1552سے 1606عیسوی تک کل 54برس تک رانی چنا بھئیرا دیوی نے ہائیوے ، تلوا، کونکن علاقوں کی نگرانی کے لئے گیر سوپا کو مرکز بناتے ہوئے اسی کانور قلعہ سے حکومت کی تھی۔ گرچہ رانی نے اپنا صدر مقام گیرسوپا کو ہی بنایاتھا لیکن اپنا خفیہ دھن، خفیہ فوج اور مشکلات میں اپنی خفیہ رہائش کے لئے اسی قلعہ کومنتخب کیاتھا۔ رانی چنا بھئیرا دیوی اس سہ رخی قلعہ کو جو  قریب ایک ہزار فٹ کی گہری وادی میں ہونے سے حفاظتی طورپر ایک بہتر محفوظ مقام  سمجھتی تھی۔ 1559میں اپنی 2500فوج لےکر پرتگیز یوں نے ہوناور کا گھیراؤ کرتےہوئے قلعہ پر قبضہ کرنےکی کوشش کی تو رانی بھئیرا دیوی کی فوج نے قلعہ کے اوپر سے بڑے بڑے پتھروں سے حملہ کرتےہوئے پرتگیزی فوج کو پسپا کیا تھا۔

 رانی بھئیرا دیوی کالی مرچ کی ذخیرہ اندوزی کےلئے اسی کانور قلعہ کا استعمال کرتی تھیں۔ اس زمانےمیں یہاں کالی مرچ کا بیوپار اتنا زیادہ تھا کہ ملناڈ  سے جب کالی مرچ خرید کر شراوتی کو عبورکرنے والے مقام کو ’کالی مرچ کا شہر‘ کہا جاتا تھا۔ آخر کار 1606میں کیلدی خاندان کے سنئیر وینکٹپا نایک اور بیلگی کا راجہ دونوں متحد ہوکر دلوائی لنگنا نامی سردار کے ذریعے رانی چنا بھئیرا دیو ی کو قید کرتےہیں اور پرانی ائیکری قلعہ میں حراست میں رکھا جاتاہے جہاں رانی اپنی آخری سانس لیتی ہے۔

آج اس رانی چنا بھئیر ا دیو ی کا کانور قلعہ اپنی زبوں حالی بیان کررہاہے۔ قلعہ کے اندر جہاں تہاں جھاڑجھنکار ہیں، دیوار ٹوٹ کر بھیانک منظر پیش کرتی ہیں۔ فاریسٹ افسران یہاں جانے والوں کو منظوری دینے میں پس وپیش کرتے ہیں،قلعہ کا باب الداخلہ  خستہ ہوچکا ہے، دیواریں بوسیدہ ہوچکی ہیں، کلی طورپر کہاجائے تو قلعہ اپنی بربادی کے دن گن رہاہے۔ وہاں نظر آنے والے کنوئیں ، سرنگ کے راستے وغیرہ کو کافی نقصان پہنچاہے۔ باشعور عوام نے ایسی ایک تاریخی عمارت پر رتی برابر توجہ نہ دینا ہماری بدنصیبی ہونے کا خیال ظاہر کیاہے۔

قلعہ یتیم ہوگیا ہے: ایک بہادر رانی کی قوت کا مظہر کانور قلعہ آج یتیم ہوگیاہے۔  چوروں ،ڈکیتوں نے قلعہ جو بھی اشیاء انہیں لے گئے ہیں جس کےنتیجےمیں خستہ حالت کو پہنچ گیا ہے۔ نہ آثار قدیمہ کا محکمہ ، نہ ثقافتی محکمہ اور نہ کوئی تاریخی اکیڈمی نے آج تک کوئی توجہ نہیں دینے سے یتیمی کی حالت کو پہنچ گیا ہے۔ وہاں موجود چوب پرچم کو خزانہ کی لالچ میں ڈھا دیاگیاہے، شیولنگ کی بے حرمتی کی گئی ہے اور جین مندر گرنے کے درپے ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...