ہوناور : پریش میستا کی موت کا معاملہ : وزیر اعلیٰ سے کریں گے دوبارہ جانچ کا مطالبہ - ضلع انچارج وزیر کا خلاصہ

Source: S.O. News Service | Published on 11th October 2022, 11:51 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

ہوناور 11/ اکتوبر (ایس او نیوز) ایسا لگتا ہے کہ پریش میستا کی موت کے معاملہ کو بی جے پی اس بار بھی اسمبلی الیکشن تک کسی بھی حالت میں زندہ رکھنا اور اس سے حسب سابق سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے ، کیونکہ تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی کی طرف سے اس معاملہ کو قتل نہ ہوتے ہوئے ایک عام موت قرار دینے والی 'بی' رپورٹ عدالت میں داخل کیے جانے کے بعد اسے قبول کرنے کے بجائے اس معاملہ کی دوبارہ جانچ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے ۔ 

شہر کے ریسٹ ہاوس میں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع انچارج وزیر کوٹا سرینواس پجاری نے خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی پریش میستا کے غم زدہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ اس لئے اس معاملہ کی دوبارہ جانچ کرنے کے احکام جاری کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی جائے گی ۔ فی الحال میں نے وزیر داخلہ سے اس موضوع پر بات چیت کی ہے ۔ اب وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرکے ان سے دوبارہ جانچ کروانے کی  مانگ کی جائے گی ۔ 

انہوں نے کہا کہ چونکہ پریش میستا کے والد کملاکر میستا  کا موقف یہ ہے کہ ان کے بیٹے کی موت غیرفطری ہے ۔ بس اس کے ثبوت نہ ملنے کی بات ہے ۔ ورنہ یہ ایک سچا واقعہ ہے ، اور اسے ایک عام موت کہنے کے لئے کوئی بنیاد نہیں ہے ۔ اس لئے اس معاملہ کی دوبارہ جانچ کروانے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ میں نے کملاکر میستا اور ان کے گھر والوں سے ملاقات کرکے انہیں بتا دیا ہے کہ دوبارہ جانچ سی بی آئی سے ہی کروائی جائے گی یا پھر دوسرا کوئی متبادل ہوگا اس کا فیصلہ بھی وزیر اعلیٰ کی طرف سے کیا جائے گا ۔ بس تحقیقات مزید صاف و شفاف اور نتیجہ خیز ہو، اس کا انتظام کیا جائے گا ۔ 

ادھر دوسری طرف کانگریس پارٹی بھی پریش میستا معاملہ میں سی بی آئی کی 'بی' رپورٹ کا پورا سیاسی فائدہ اٹھانے میں سرگرم ہوگئی ہے اور بی جے پی پر پریش میستا کی موت کا سیاسی فائدہ اٹھانے کا سیدھا الزام عائد کر رہی ہے ۔ اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کوٹا سرینواس پجاری نے کہا کہ اگر کوئی واقعہ ہوتا ہے تو الزام اور جوابی الزام لگانا عام سی بات ہے ۔ ایسے معاملہ میں الزام لگانے اور مضحکہ اڑانے سے پہلے پریش مسیتا کے والد کی جگہ کھڑے ہوکر ان کا دکھ درد سمجھنا چاہیے اور پھر بولنا چاہیے ۔ کانگریس کے دور اقتدار میں سنگھ پریوار سمیت 23 ہندو کارکنان کا قتل ہوا ہے ، اس سے کس نے فائدہ اٹھایا تھا ؟

فساد کے دوران لوگوں کو راوڈی شیٹر بنائے جانے کے الزام پر بولتے ہوئے سرینواس پجاری نے کہا کہ امن و امان بنائے رکھنے کے لئے پولیس احتیاطی اقدامات کرتی ہے ۔ اس میں جانب داری کا الزام لگانا غلط بات ہے ۔ اس کے علاوہ اس وقت لوگوں کو راوڈی شیٹرس میں شامل کرنے کا کام بی جے پی نے نہیں بلکہ کانگریس نے کیا تھا ۔

یہ بات دھیان میں رکھنے کی ہے کہ کوٹا سرینواس پجاری نے اس معاملے کی دوبارہ جانچ کروانے کی درخواست وزیر اعلیٰ سے کرنے کی جو بات کہی ہے ، اس میں وزیر اعلیٰ کی طرف سے احکام جاری کرنے کی گنجائش نہیں ہے ۔ بلکہ عدالت میں جو 'بی' رپورٹ داخل ہوئی ہے اسے قبول کرنا یا مسترد کرتے ہوئے دوبارہ جانچ کا حکم سنانے کا  فیصلہ عدالت کی طرف سے ہونا ہے ۔ البتہ چونکہ ریاستی حکومت اس معاملہ میں پروسیکیوشن کے درجہ میں اس لئے وہ سرکاری وکیل کے ذریعہ عدالت سے  دوبارہ کروانے کی مانگ کر سکتی ہے ۔ 

پریس کانفرنس کے موقع پر ایم ایل اے دینکر شیٹی ، سنیل نائک ، ایم ایل سی گنپتی الویکر ، ویسٹرن گھاٹ ٹاسک فورس کے صدر گووند نائک اور دیگر لیڈران موجود تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...