بھٹکل: گئو ہتھیا پر پابندی لگانا ہے تو پہلے بی جے پی والے اپنے قصائی خانوں کو بند کروائیں ؛ وزیر منکال وئیدیا کا بی جے پی پر تیکھا وار

Source: S.O. News Service | Published on 6th June 2023, 7:42 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 6 / جون (ایس او نیوز) بی جے پی والوں کو سب سے پہلے وزیر اعظم مودی سے کہلواکر اپنے وزیروں اور اراکین اسمبلی کے قصائی خانوں کو  بند کروانا چاہئے، بی جے پی لیڈران کے ہی قصائی خانے ہیں، مودی حکومت کے ہی وزیر ہیں جو  بیف کوبیرون ممالک  میں ایکسپورٹ کرتے ہیں۔ پہلے اُسے بند کروائیں گئو ہتھیا   خود بخود بند ہوجائے گی۔ یہ بات بھٹکل رکن اسمبلی اور ریاستی وزیر برائے ماہی گیری و بندرگاہ و ان لینڈ ٹرانسپورٹ منکال وئیدیا نے کہی۔ گجرات یا کسی شہر کا نام لئے بغیر منکال وئیدیا نے کہا کہ کئی قصائی خانوں کے مالک خود بی جے پی کے  لیڈرس ہیں۔ سب سے زیادہ بیف اُن ہی کی طرف سے بیرون ممالک میں ایکسپورٹ کیا جاتا ہے۔ منکال وئیدیا نے  میڈیا والوں کو بھی نشانہ بناتے ہوئے پوچھا کہ آپ لوگ بیف ایکسپورٹ کے تعلق  سے  اُن لوگوں سے سوال کیوں نہیں کرتے کہ وہ لوگ کیوں گئو ہتھیاکررہے  ہیں، وہ لوگ خود کیوں بیف کا ایکسپورٹ  کررہے ہیں۔ بی جے پی والے خود اگر اپنا بیف کا کاروبار بند کریں تو 90 فیصد گئوہتھیا بند ہوجائے گی۔

بھٹکل سے قریب 30 کلو میٹر دور   ہوناور تعلقہ کے  کاسرکوڈ ایکو بیچ پر کانڈلا اتسوا کا افتتاح کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے  منکال وئیدیا نے کہا کہ  بی جے پی کا کام ہی عوام کو گمراہ کرنا اور الجھن میں مبتلا کرنا ہے اسی لئے اب وہ ہماری حکومت کے خلاف عوام کو بھڑکانے اور حکومت کے لئے مشکلیں کھڑی کرنے میں لگے ہیں ۔ 

 نصابی کتب سے متعلق انہوں نے کہا کہ کانگریس کے زمانے میں تیار کیے گئے نصاب کی کتابیں پڑھ کر ہم سب جوان ہوئے ۔ اس نصاب سے اب تک  کوئی گمراہی یا مسئلہ پیدا نہیں ہوا  لیکن  بی جے پی کے بر سر اقتدار آتے ہی نصابی کتابوں کا مسئلہ کیوں کھڑا ہوگیا ۔  وزیر نے کہا کہ بی جے پی اپنا اقتدار کھو چکی ہے، ریاست میں کانگریس کی مضبوط سرکار آچکی ہے، لہٰذا عوام  کواب   ان  کی باتوں سے  گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

 وزیر موصوف نے سخت موقف اختیارکرتے ہوئے  کہا کہ بی جے پی کو غلط باتیں پھلا کر ریاست میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ 40فیصد کمیشن لیتے ہوئے بی جے پی والے موج مستی کرکے چلے گئے ۔ اب ہم ، ریاست کے عوام کو راحت پہنچانے والے پروگرام  اور منصوبے لے کر آئے  ہیں ۔ ہمیں پتہ چلا ہے کہ سیلاب زدگان کو معاوضہ پہنچانے میں بڑے پیمانے پر تفریق کی گئی ہے ۔ ان باتوں کی مکمل جانچ کی جائے گی ۔ 

بجلی کے نرخ میں اضافہ کے تعلق سے  وزیر منکال وئیدیا نے کہا کہ یہ اضافہ بی جے پی کے زمانے میں ہی  طے ہوا تھا ۔ اس بارے میں افسران نے عوام کو اطلاع نہیں دی تھی ۔ یہ بھی بی جے پی کی عوام کو گمراہ کرنے کی پالیسی کا نتیجہ ہے ۔  لیکن ہماری حکومت نے 200 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان کیا ہے اورہماری حکومت  عوام کو    ہر طرح کی راحت پہنچانے کی کوشش کررہی ہے۔

Minister Mankal Vaidya slams BJP, saying if cow slaughter is to be banned, the BJP should first close their slaughterhouses
 

ایک نظر اس پر بھی

کاروار: بس کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں بائک سوار اُسی بس کی زد میں آکر ہلاک

  بس کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں اُسی بس کی زد میں آکر بائک سوار ہلاک ہوگیا جس کی شناخت  انکولہ تعلقہ کے شرگونجی  قصبہ کے رہنے والے  جیتندر گوڈا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ کاروار کے بینگا نیشنل ہائی وے 66 پر  جمعہ کو پیش آیا۔

بھٹکل میں ہرپل آن لائن کی جانب سے منعقد ہوا کامیاب طرحی نعتیہ مشاعرہ۔ ایک مصرع پر ١٢ شعراء کا مختلف انداز سامعین کی توجہ کا مرکز

نعت گوئی نہ صرف یہ کہ کار ثواب ہے بلکہ نعت سننا نعت پڑھنا نعت کہنا سب کچھ ذریعہ نجات بھی بن سکتا ہے۔اردو کے ایک ادیب نے غزل کے سلسلے میں جو کہا تھا کہ غزل چاول پر قل ھو اللہ لکھنے کے مترادف ہے تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ نعت لکھنا نعت کہنا اس سے بھی زیادہ مشکل کام ہے۔

بھٹکل میں پھیل رہا ہے ڈینگی بخار؛ کئی مریضوں کا مینگلوراسپتالوں میں ہورہا ہے علاج

شہر میں ایک طرف وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے وہیں ہرطرف مچھروں کی بھرمارپائی جارہی ہے، ایسے میں مچھروں سے پھیلنے والی وباء ڈینگی بخار بھی تیزی کے ساتھ پھیلنے کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ چونکہ بھٹکل کے اکثر لوگ سرکاری اسپتال میں اپنا علاج نہیں کراتے اور پرائیویٹ اسپتالوں ...

کرناٹک کے منڈیا میں کھڑی بس سے کار کی ٹکر، 4 ہلاک

سڑک پر کھڑی بس کو پیچھے سے ایک کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔یہ واقعہ چہارشنبہ کی صبح ضلع کے نا گمنگالا تعلقہ کے بی جے نگر میں آد چنچن گیری اسپتال کے سامنے پیش آیا۔

کاویری سے روزانہ3ہزار کیوسک پانی تمل ناڈو کو دیا جائے کرناٹک کو کاویری ریور مانیٹرنگ کمیٹی کا تازہ فرمان، عمل کرنے سے ریاستی حکومت کا انکار

ایک طرف کاویری سے تمل ناڈو کو پانی فراہم کرنے کی بات کو لے کرکرناٹک میں بند او ر احتجاجات کا سلسلہ چل پڑا ہے اسی درمیان کرناٹک کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے مترادف کاویری ریور مانیٹرنگ کمیٹی نے تازہ حکم صادر کیا ہے کہ کرناٹک کاویری سے تمل ناڈوکو 28ستمبر تا15/اکتوبر روزانہ 3000کیوسک ...

بنگلورو بند پر ملا جلا رد عمل، کاروباری علاقے بند، باقی مقامات پر اثرمعمولی دفعہ 144کے سبب پولیس کا سخت بندوبست، احتجاجیوں کی گرفتاری اور بند کے بعد رہائی، بسیں حسب معمولی چلتی رہیں، تعلیمی ادارے بند

کاویری سے تمل ناڈو کو پانی فراہم کرنے سپریم کور ٹ کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے کیلئے منگل کے روز بنگلورو بند منانے کیلئے کسان تنظیموں سمیت چند کنڑا نوازتنظیموں کی طرف سے دی گئی آواز پر شہر میں لوگوں کا ملا جلا رد عمل دیکھا گیا۔

گلبرگہ میں ضلع انچارج وزیر پریانک کھرگےکے ہاتھوں سرکاری اسکیموں کے تحت قائم کردہ، مختلف اسٹالس کا افتتاح،عوامی شکایات کی سماعت و یکسوئی کے لئے جنتا درشن پروگرام میں شرکت

وزیر پنچایت راج کرناٹک و ضلع انچارج وزیر گلبرگہ مسٹر پریانک کھرگے نے پیر کے دن چنچولی ضلع گلبرگہ میں عوام ی شکایات کی سماعت اور ان کی یکسوئی کے لئے ایک جنتا درشن نامی جلسہ میں شرکت کی۔

کرناٹک: بی جے پی-جے ڈی ایس اتحاد سے دونوں پارٹی لیڈران میں ناراضگی

بی جے پی اور جے ڈی ایس میں اتحاد سے کرناٹک میں ایک الگ ہی سیاسی ہلچل شروع ہو گئی ہے۔ دونوں ہی پارٹیوں کے لیڈران و کارکنان میں بغاوت کی حالت پیدا ہو گئی ہے۔ دونوں پارٹیوں میں کبھی بھی بگدڑ مچ سکتی ہے۔ ناراض لیڈرا کانگریس کے رابطے میں ہیں۔ کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ اور ریاستی ...

بنگلورو بند: لیکن انتشار کی کیفیت کئی تنظیمیں بنگلورو بند کی تائید سے دستبردار، 29ستمبر کو کرناٹک بند کا اعلان

کاویری سے تمل ناڈو کو پانی کی فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے منگل کے روز بنگلورو بند منانے کیلئے کنڑانواز تنظیموں اور کسان یونینوں کی طرف سے دی گئی آواز پیر کے روز اس وقت انتشار کا شکار ہو گئی حب کنڑا چلولی لیڈر واٹال ناگرراج نے بنگلورو بند کی حمایت سے صاف انکار کرتے ہوئے ...