منکی میں عورت اور اُس کی دو بیٹیوں کی نعشیں ملنے کا معاملہ؛ ہوگئی شناخت ؛ کیا اُس کے شوہر نے ہی ان تینوں کا قتل کرایا ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th May 2019, 2:36 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 17/مئی (ایس او نیوز) قریبی علاقہ منکی میں گذشتہ روز ایک خاتون اور دو لڑکیوں کی نعشیں  سمندر کنارے برآمد ہوئی تھیں، جس کے تعلق سے شبہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ انہوں نے خودکشی کی ہوگی، مگر اس معاملے میں ایک نیا موڑ آگیا ہے جس کے مطابق  گمان کیا جارہا ہے کہ اُسی کے شوہر نے  اُن  کا قتل کیا ہے۔

خاتون کی شناخت  بنگلور کی رہنے والی  مینا ناگراج (36)، اُس کی دو لڑکیاں  مونیشا ناگراج  (14)   اور کومل ناگراج (10) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ مینا اپنے شوہر ناگراج اور اپنی دو لڑکیوں مونیشا  اور کومل  کے ساتھ بنگلور سے 9/مئی کو مرڈیشور کی سیاحت کے لئے نکلے  تھے، جس کے بعد شوہر ناگراج  کچھ روز بعد واپس   بنگلور پہنچ گیا  اور اپنی   صحت خراب ہونے کی بات کہہ کر خود اسپتال میں ایڈمٹ ہوگیا تھا۔

مہلوک مینا کے بھائی بنگلور کے رہائشی جگدیش نے  پولس تھانہ پہنچ کر اپنے ہی بہنوئی پر تینوں کے قتل کا الزام لگایا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ اس کا بہنوئی ناگراج  اس کی بہن مینا پر ظلم ڈھاتا تھا اور اسی نے مرڈیشور میں 10/مئی کو پہنچنے کے بعد  12/مئی کو  منکی پہنچ کر  ان تینوں کو سمندر میں دھکا دے کر گرایا ہے اور  اُن کا قتل کرایا ہے۔

خیال رہے کہ 13/مئی کو  ماں اور دو بٹیوں کی نعشیں منکی سمندر سے برآمد ہوئی تھیں، جن  کے تعلق سے شبہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ  ماں نے پہلے دونوں بیٹیوں کو  سمندر میں پھینک کر بعد میں خود سمندر میں چھلانگ لگا کر   خودکشی کی ہوگی، پولس نے تینوں نعشوں کو ہوناور سرکاری اسپتال کے فریزر میں  رکھا تھا اور چھان بین جاری تھی، آج جمعرات کو  ان تینوں کی شناخت ہوئی اور مینا کے بھائی جگدیش نے ہوناور اسپتال پہنچ کر نعشوں کی شناخت کرنے کے بعد  منکی پولس تھانہ پہنچ کر بہنوئی ناگراج کے خلاف شکایت درج کرائی۔

شام چھ بجے  نعشوں کا پوسٹ مارٹم کرکے نعشوں کو گھروالوں کے حوالے کردیا گیا اور منکی کے سماجی کارکن  ذاکر کٹنگری نے   مہلوک کے خاندان کی بھرپور مدد کرتے ہوئے ایمبولنس کی مدد سے  خود نعشوں کو بنگلور لے جانے کے لئے نکل پڑے۔

منکی پولس پورے معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔ اُدھر بنگلور سے خبر ملی ہے کہ بنگلور پولس نے  مہلوک خاتون مینا کے شوہر ناگراج کو اسپتال سے ہی گرفتار کرلیا ہے اور  پوچھ تاچھ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔