منکی میں مہاتما گاندھی گرام سوراجیا پروگرام کا افتتاح :ہندوتوا کے نام پر سیاست کرنےو الوں کو چترنجن، تمپانائک اور پریش میستا کا قتل سیاسی اشیاء ہیں : منکال وئیدیا کا خطاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th October 2021, 7:54 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور:25؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) ڈاکٹر  چترنجن ، تمپانائک  اور  پریش میستا کےقتل بی جےپی کے لئے سیاسی اشیاء ہیں، یہ لوگ ہندوتوا کے نام پر سیاست کرتےہیں،  آگے اب یہ لوگ اپنی سیاست کےلئے مزید کس کو استعمال کرتےہیں دیکھنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار  بھٹکل حلقہ کے سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے کیا۔

وہ یہاں ہوناور تعلقہ کے  منکی بلاک کانگریس علاقے  کے کاسرکوڈ اور کیلگی نور گرام پنچایت حدود میں منعقدہ مہاتماگاندھی گرام سوراجیا پروگرام کا افتتاح کرنےکے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے ریاست کی بی جے پی حکومت پر جم کر تنقید کرتےہوئےکہاکہ ان تین برسوں میں گرام پنچایت کےلئے ایک بھی گھر منظور نہیں کیا  گیا ہے، بی جےپی ہر طرف سے ناکام حکومت ثابت ہوئی ہے۔ اگر کسی کو گھر منظور ہوتاہے تو چند لوگوں کو روزگار ملتاہے ، یومیہ مزدوری ، پتھر کاٹنے والے ، آچاری ، ریت اس طرح کئی طریقوں سے چند لوگوں کو روزگار ملنے کا کا موقع ملے گا۔

بینک، ریلوے ، بی ایس این ایل سب ہاتھوں سے نکل چکے ہیں، بی جےپی والے کہتےہیں کہ کانگریس نے کچھ نہیں کیا ، پھر یہ سب کس نےکیاتھا۔ ہندوستان سے بھگانے کے لئے  جس طرح انگریزوں کےخلاف جدوجہد کی گئی تھی  اب ملک کے عوام کو چاہئے کہ بی جے پی کو بے دخل کرنےکےلئے بھی اسی طرح کی جدوجہد کی جائے۔ بلاک کانگریس صدر گووندنائک، گرام پنچایت صدر منجو گوڈا، تعلقہ پنچایت ممبر گنپیا گوڈا، صدر گنگادھر گوڈا، راجو نائک منکی، یوتھ کانگریس صدر ہریش گوڈا وغیرہ نے بھی  اپنے اپنے  خیالات کا اظہارکیا۔ جوجے فرنانڈیز، انپا نائک لیڈران ڈائس پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...