ہوناور:22؍جنوری(ایس اؤ نیوز)9سالہ آرتی کرن شیٹھ کو قومی بہادی ایوارڈ (نیشنل بریوری ایوارڈ) دئیے جانے کا مرکزی حکومت کی وزارت برائے اطفال فلاح وبہبودی کی طرف سے اعلان کیاگیا ہے۔
خیال رہےکہ سال 2019میں ہوناور تعلقہ نویلگون دیہات کی مکین آرتی شیٹھ اپنے گھر باہر کھیل رہے اپنے دوسالہ چھوٹے بھائی پر ایک بیل حملہ کرنے کی باربار کوشش کرتاہے اس دوران آرتی اپنے بھائی کو بہادری سے تھامے اس کو بچالی جاتی ہے۔ جس کی پوری وڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوئی تھی جس کو نیچے دئیے گئے ساحل آن لائن کے لنک پر دیکھی جاسکتی ہے۔
ملک بھر سے بہادری ایوارڈ کے لئے 22بچوں کا انتخاب ہواہے ، جس میں ایک آرتی شیٹھ بھی ہے۔ ایوارڈ میں ایک لاکھ روپئے ، ایک میڈل اور 10ہزار روپئے لاگت کی کتابوں کا ووچر بھی شامل ہے۔ آرتی شیٹھ اپنے سرپرستوں کے ساتھ 26جنوری کو یوم ِ جمہوریہ کے موقع پر اپنا بہادری ایوارڈ حاصل کرے گی۔