ہوناور: حوصلہ مند خاتون پولس افسرکا تبادلہ نہ کیاجائے : جگدیپ تنگیری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th September 2022, 9:24 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور:28؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع میں جاری تمام غیر قانونی  کارستانیوں کو لگام کستےہوئے ، جرائم پرروک لگا کر عوامی امن ، اعتماد کوبحال رکھنے کےلئے دن رات محنت کرنے والی ، حوصلہ مند ، ایماندار ضلع ایس پی ڈاکٹر سمن پنیکر کو ضلع سے تبادلہ نہ کرنےکا ہوناور بلاک کانگریس صدر جگدیپ تنگیری نے ریاستی حکومت پرزور دیا ہے۔

پریس ریلیز جاری کرتےہوئے انہوں نےکہاہےکہ ایس پی سمن پنیکر  کسی ڈر وخوف کے بغیر قانونی نظام پر عمل کرنےو الی ایک عورت ہیں ان کی خدمات کی ضلعی عوام ستائش کرتےہیں ۔ ضلع میں جاری کئی ایک غیر قانون دھندوں کو بند کرنےکے عوض انہیں کئی  سماج دشمن عناصر کا سامنا ہے۔ اس طرح سماج دشمن عناصر ، سماج کے چند مفاد پرستوں اور سیاست دان آپس میں متحد ہوکر حکومتی سطح پر ایس پی کے تبادلے کی کوشش کرنا بہت ہی افسوس ناک ہونے کا بلاک کانگریس صدر جگدیپ تنگیری نے خیال  ظاہرکیاہے۔ انہوں نے ایماندار افسر ایس  پی ڈاکٹر سمن پنیکر کی خدمات ضلع کے لئےبہت ہی ضروری ہیں لہذا انہیں ضلع سے تبادلہ نہیں کئے جانےکا ریاستی حکومت پر زور دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔