بھٹکل :28/ اگست (ایس اؤ نیوز) پڑوسی تعلقہ ہوناور کے پیر کی رات فاریسٹ افسران نے منکی فاریسٹ علاقے میں ہرن کا شکار کرنے کے الزام میں 2لوگوں کو گرفتار کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
گرفتارشدہ ملزمان کی شناخت بھٹکل تعلقہ مرڈیشور ،کوڈسلو کے مکین وینکٹ رمن ہونیا نائک اور شرتھ وینکٹ رمن نائک بتائی گئی ہے۔ ملزمان کو بھٹکل کے جے ایم ایف سی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان سے بجاج پلسر بائک، مقامی بندوق ، گولیاں ، مردہ ہرن ضبط کرلی گئی ہے۔ معاملے میں شری کانت تمیا نائک اور ایشور ہونپا نائک مفرور بتائے گئے ہیں۔ فاریسٹ افسران دونوں کی تلاش میں جٹے ہوئے ہیں۔ ڈی ایف اؤ وسنت ریڈی ، اے سی ایف بال چندر کی رہنمائی میں منکی زون کے فاریسٹ افسران جانچ کررہے ہیں۔ کارروائی میں بھٹکل فاریسٹ افسران و عملہ شریک تھا۔