ہوناور میں آنگن واڑی کارکن کی خودکشی کا معاملہ : کلیدی ملزم وملانائک گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th October 2019, 6:58 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور:18؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز) ہوناور تعلقہ کے  کاسرکوڈ کی آنگن واڑی کارکن نیتراوتی امبیگا خود کشی معاملے میں کلیدی ملزم وملانائک کو پولس نے  گرفتارکرلیا ہے۔ ملزم وملانائک اسی دیہات کی گرام پنچایت ممبر ہے۔

پولس تھانے میں درج کردہ شکایت میں الزام لگایا گیا تھا کہ وملانائک نے نیتراوتی کو سود دینے کے لئے ہراساں کیا تھا جسکی وجہ سے نیتراوتی نے  خود کشی کی تھی ۔

 ملزمہ کی گرفتاری کے لئے دو مرتبہ بڑے پیمانے پر احتجاج  کیا گیا  تھا۔لیکن ملزم لاپتہ ہونے کی وجہ سے 6دنوں تک گرفتاری نہیں ہوسکی تھی ، جب کہ پولس ملزم کی تلاش میں  ممبئی تک جا کرآنےکی اطلاعات ہیں۔ اس کے بعدپولس نے جال بچھا کر ملزم کے تعلق سے ہر طرح کی جانکاری لینے لگی تو پتہ چلا کہ وہ تعلقہ سےباہر نہیں گئی ہے، اووپونے میں اپنے ایک رشتہ دار کے گھر میں ہی پناہ لینےکی مصدقہ خبر جب پولس کو ملی تو صبح سویرے انہیں گرفتارکرلیاگیا۔

بتایا گیا ہے کہ معاملے کی دوسری ملزم منگلا نائک کو پہلے ہی گرفتار کیاجاچکاہے۔ بھٹکل اے ایس پی نکھیل بی اور سرکل پولس انسپکٹر   وسنت آچاری کی رہنمائی میں منکی پی ایس آئی نیتو گوڑے ، ہوناور پی ایس آئی ساویتری نایک اور دیگر عملہ اس  کارروائی میں شریک تھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔