ہانگ کانگ پولیس نے کورونا قوانین کی خلاف ورزی کے جرم میں دو سابق فلائٹ اٹینڈنٹ کو کیا گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 18th January 2022, 8:26 PM | عالمی خبریں |

ہانگ کانگ،18؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہانگ کانگ پولیس نے کیتھے پیسیفک کے دو سابق فلائٹ اٹینڈنٹ کو انسداد وبا کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے منگل کو یہ معلومات دی۔ پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ پیر کے روز کیتھے پیسیفک سے دو سابق فلائٹ اٹینڈنٹ کو انسداد وبا کے مقامی قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ ’’تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ دونوں افراد 24 دسمبر اور 25 دسمبر 2021 کو امریکہ سے ہانگ کانگ پہنچے تھے۔ قرنطینہ کے دوران دونوں 25 اور 27 دسمبر کو ہانگ کانگ کے امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے ضابطے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر ضروری سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تھے۔

گرفتار دونوں افرد بعد میں کووڈ-19 کی ایک نئی شکل اومیکرون سے متاثر پائے گئے اور انہیں علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس کے بعد دونوں سابق فلائٹ اٹینڈنٹ نے مبینہ طور پر اپنے دوستوں سے ملاقات کی اور کورونا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا، جس کی وجہ سے کمیونٹی میں کورونا پھیل گیا۔

ضمانت پر رہا ہوئے دونوں لوگوں پر نو فروری کو الگ الگ عدالتوں میں مقدمہ چلے گا۔ واضح رہے کہ کورونا روک تھام اور ڈیسیز کنٹرول کے اصولوں کے مطابق ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے کو چھ مہینے کی سزا اور پانچ ہزار ہانگ کانگ ڈالر کا جرمانہ لگایا جا سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...