ہانگ کانگ: تین ممتاز جمہوریت پسند رہنما گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2020, 5:59 PM | عالمی خبریں |

بیجنگ، 24/نومبر (آئی این ایس انڈیا)ہانگ کانگ میں پولیس نے تین ممتاز جمہوریت پسند کارکنوں کو پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر کیے گئے مظاہروں کے الزامات کا اعتراف کرنے کے بعد تحویل میں لے لیا ہے۔

گرفتار ہونے والوں میں کالعدم سیاسی پارٹی 'ڈی موسِسٹو' کے متحرک ممبران جوشوا وانگ، ایوان لیم اور ایگنس چاؤ شامل ہیں۔ ان سب نوجوانوں کی عمریں 20 کے پیٹے میں ہیں اور انہوں نے اپنے وکلا کے مشورے پر خود پر لگائے گئے الزامات تسلیم کیے ہیں۔

ان تینوں کو پانچ سال تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ مقدمے کی اگلی سماعت دو دسمبر کو ہو گی۔

پیر کو عدالت جاتے ہوئے جوشوا وانگ نے کہا کہ قید و بند کی صعوبتیں، الیکشن پر پابندی یا ان کے خلاف کسی بھی اختیار کا استعمال انہیں جمہوریت کے لیے متحرک ہونے سے نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا، "ہم دنیا کو آزادی کی قدر سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں اور ہم ایسا اپنے پیاروں کی محبت میں کر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ ہم اپنی آزادی کو بھی قربان کر رہے ہیں۔ میں تو اس صورتِ حال کے لیے بھی تیار ہوں کہ اس کے بعد میرے لیے ایک آزاد شخص کے طور پر رہنے کے امکانات بہت ہی محدود ہو جائیں گے۔"

اِن جمہوریت نواز کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں مظاہرین کے خلاف الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں اور یہ انہیں ہراساں کرنے کی مہم کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل حکام نے جوشوا وانگ اور دیگر 11 جمہوریت پسند امیدواروں کو ہانگ کانگ کی مقننہ کے ستمبر میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے سے بھی روک دیا گیا تھا۔

یہ اقدام اس وقت کیا گیا تھا جب ابتدائی جائزوں میں یہ بات واضح ہو گئی تھی کہ چین مخالف امیدوار فتح یاب ہوں گے۔

چین نے اس سال جون میں قومی سلامتی کا ایک قانون پاس کیا تھا جس کے تحت سیاسی سرگرمیوں اور آزادیِ رائے کو بہت حد تک محدود کر دیا گیا ہے۔ ہانگ کانگ میں اس نئے قانون کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے۔

بعد ازاں حکام نے جوشوا وانگ اور ان کے ساتھیوں پر ہانگ کانگ میں مظاہرے منظم کرنے کی پاداش میں مقدمات درج کیے تھے۔

وانگ نے 2014 سے ہی، جب وہ یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم تھے، جمہوریت کی تحریک میں سرگرمی سے حصہ لینا شروع کر دیا تھا اور ان کا شمار ہانگ کانگ کے سرکردہ جمہوریت پسند رہنماؤں میں ہوتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...