سرسی میں ایماندار افسر  کیا  ذات پات کی نذر ہورہے ہیں ؟:اےسی کےبعد ڈی وائی ایس پی، اب آگے کون؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th November 2020, 11:26 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:20؍نومبر(ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع میں بہت پہلے سے  جاری ذات پات کی سیاست اور ایک طبقے کو خوش رکھنے والی سیاست نے ایماندار اور شفاف افسروں  کو بلی کا بکرا بنایا ہے۔ اب سیاسی دباؤ کے چلتے سرسی کےایک بااثر پولس افسر کو کنارےلگانےکی کوششیں جاری ہیں۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اپنے محکمہ میں پوری ایمانداری کےساتھ خدمات انجام دینےکےباوجود پس پردہ کام کرنےو الے  ہاتھوں کی وجہ سے تبادلہ کا سامنا کررہےہیں۔

ذرائع کے مطابق سرسی کے ڈی وائی ایس پی گوپال کرشنا نایک (جی ٹی نایک) کو تبادلہ کی سزا دی جارہی ہے۔عوامی سطح پر کہا جارہاہےکہ  سرسی میں کچھ ماہ پہلے اعلیٰ ذات کے طبقے کے ایک مذہبی مرکز کے خلاف قدم اٹھانےپر انہیں تبادلہ کی سزا دی جارہی ہے۔ گزشتہ 15 برسوں سے اپنے دائرے میں رہتےہوئے محکمہ کی طرف سےبہترین خدمات انجام دینےکے بعد بھی ایک افسرسیاست کا شکار ہونے پر عوام نے سخت برہمی کا اظہار کیاہے۔ اسی طرح کچھ دنوں پہلے ایماندار افسر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ایشور اُلاگڈی کا تبادلہ کیاگیا ۔ ایشور اُلاگڈی سرسی میں عوامی سطح پر بہت ہی مشہور و معروف اے سی میں شمار کئے جاتے ہیں۔ سیلاب ، کرونا وائرس اور جاترے کے موقع پر اے سی کی ٹھاٹھ باٹ چھوڑ کر سڑک پر کھڑے ہوکر خدمات انجام دی تھیں۔ ذرائع کی مانیں تو ان کا بھی اسی  ذات پات کی سیاست کی وجہ سے  تبادلہ کیا گیا تھا۔ اب ضلع بھر میں معروف گوپال کرشنا نایک بھی اسی  ذات پات کی سیاست  کا نشانہ بن رہے ہیں جس کا عوام کھلے عام اپنی برہمی کااظہار کررہےہیں۔ کڑک افسر کے طورپر مشہور گوپال کرشنانایک نے عوامی حمایت میں ایک مذہبی مرکز کےخلاف اقدام کیا تھا۔ وہاں تعمیر کردہ غیر قانونی دیوار کو توڑا گیا تھا۔ یہ سب کچھ بااثر افراد میں چبھنے لگا تھا، اور متعینہ مذہبی مرکز والے بھی ان کے تبادلے پر بضد تھے جو اب کامیاب ہوتے نظر آرہےہیں۔

عوام کے درمیان تبادلے کولےکر سخت مخالفت کی جارہی ہے، سوال اٹھایاجارہاہے کہ ایک طبقے کی خوشنودی کےلئے ایماندار افسر کاتبادلہ کہاں تک صحیح ہے؟۔اس سلسلےمیں عوام نے متنبہ کیا ہےکہ اگر کسی دباؤ کی وجہ سے ڈی وائی ایس پی گوپال کرشنا نایک کا تبادلہ کیا جاتاہے تو ودھان سبھا اسپیکر کے دفترکے سامنے احتجاج کیا جائےگا۔ اور جب تک ان کی میعاد پوری نہیں ہوتی تب تک کسی حال میں انہیں تبادلہ نہ کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کمٹہ ٹول گیٹ پر کنڑا رکھشنا ویدیکے نے کیا زبردست احتجاج۔ مقامی گاڑیوں کو ٹیکس سے چھوٹ اور مقامی افراد کو ملازمت کا مطالبہ

کرناٹکا رکھشنا ویدیکے کی قیادت میں کئی تنظیموں نے مل کر کمٹہ کے قریب نیشنل ہائی وے پر واقع ’ہولے گدّے‘ٹول پلازہ کے روبرو ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی کےخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے زبردست احتجاج کیا اورمطالبہ کیا کہ ٹول پلازہ پر نوکریوں میں  مقامی افراد کو ترجیج دینے کے علاوہ مقامی ...

اترکنڑا میں 2219راشن کارڈس کو کیا گیا رد، 5.64لاکھ روپئے بطور جرمانہ وصول: بھٹکل میں بھی 142لوگوں کے کارڈس رد

محکمہ تغذیہ اور شہری سپلائی کی جانب سے نااہل راشن کارڈ کا پتہ لگانےکی کارروائی جاری ہے، فی الحال اب تک ضلع میں 2219راشن کارڈ رد کئے جاچکے ہیں اور متعلقہ افراد سے 564363روپئے بطور جرمانہ وصول کئے جانے کی جانکاری موصول ہوئی ہے۔

یلاپور میں عوامی جگہ کو جوے کا اڈہ بناکر رکھنے کے الزام میں تین گرفتار :27ہزار سے زائد روپیہ ضبط

شہر کے تٹگار کراس کے قریب قومی شاہراہ پر عوامی جگہ کو جوے کا اڈہ بنا کر لوگوں کے درمیان  جوا کھیلنے کے الزام میں یلاپور پولس نے تین لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے اور اُن کے پاس سے 27880روپئے ضبط کرلئے ہیں۔

بھٹکل انجمن ڈگری کالج اینڈپی جی سنٹر کے ایم کام فائنل میں 100فی صد نتائج

انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے شعبہ کامرس نے  ایم کام فائنل سمسٹر میں صدفی صد نتائج حاصل کرتے ہوئے پھر ایک بار تعلیمی قابلیت منوانے میں  انجمن کامیاب ہوگیا ہے۔کرناٹک یونیورسٹی دھارواڑ کی جانب سے ستمبر اکتوبر 2020میں ایم کام فائنل کے امتحانات منعقد ہوئے تھے۔ طلبا کی ...

انکولہ ہوائی اڈہ پروجیکٹ: مقامی عوام کے ساتھ میٹنگ میں پروجیکٹ پرسخت  اعتراض؛ میٹنگ کا کیابائیکاٹ 

انکولہ میں مجوزہ شہری ہوائی اڈے کی تعمیر کے سلسلے میں درپیش تحویل اراضی اور دیگر مسائل پر مقامی عوام کے ساتھ گفتگو کرنے اور ان کا احوال سننے کےلئے  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرایچ کے کرشن مورتی نے بیلے کیری میں  ایک میٹنگ منعقد کی۔

کاروار: اقلیتوں کے لئے اسکالرشپ اسکیموں میں آسانی پیدا کرنے اور رقم کو طلبہ کے کھاتے میں فوری جمع کرانے کا مطالبہ لے کر کیمپس فرنٹ آف انڈیا کی پریس کانفرنس

ریاست میں اقلیتی طلبا کو حکومت کی طرف سے جاری میٹرک، پوسٹ میٹرک، ودیا سری ، ارییوقرضہ جیسے اسکالرشپ منصوبہ جات کے نظام کو درست کرتےہوئے آسان کرنے ، بقیہ عرضیوں کو حل کرنے اور جن طلبا کی اسکالرشپ منظوری کی گئی ہے فوری ان کے کھاتے میں جمع کرنے اور پی ایچ ڈی اور ایم فل اسکالرشپ میں ...