ہونڈا کے سرورس پر سائبر حملہ: بھارت، ترکی اور برازیل میں پلانٹس بند

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 10th June 2020, 8:40 PM | عالمی خبریں |

 لندن،10/جون (آئی این ایس انڈیا) گاڑیاں بنانے والی معروف بین الاقوامی کمپنی ’ہونڈا‘ نے سائبر حملوں کے بعد بھارت، ترکی اور برازیل میں اپنے پلانٹس بند کر دیے ہیں۔ ہونڈا کا کہنا ہے کہ مختلف ملکوں میں قائم اس کے پلانٹس پر سائبر حملے ہوئے ہیں اور کمپنی اس سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ہونڈا کی ایک خاتون ترجمان نے بدھ کو خبر رساں ادارے’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ رواں ہفتے کے آغاز میں کمپنی کے ’انٹرنل سرورز‘ پر سائبر حملے ہوئے تھے جن کے ذریعے کمپنی کے سسٹم میں وائرس داخل کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حملوں کے بعد ترکی میں قائم ’فور وہیل‘ گاڑیوں کا ایک پلانٹ اور بھارت اور برازیل میں موٹر سائیکلوں کے پلانٹ بند کیے گئے تھے جو تاحال بند ہیں۔ترجمان نے کہا کہ کمپنی سائبر حملوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ہونڈا‘ کے 11 پلانٹس سائبر حملوں سے متاثر ہوئے ہیں جن میں امریکہ میں واقع پانچ پلانٹس بھی شامل ہیں۔ البتہ ہونڈا کی ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ کے پانچوں پلانٹس دوبارہ فعال ہو گئے ہیں۔خیال رہے کہ کرونا کی وبا کے باعث پیدا ہونے والی صورتِ حال سے ’ہونڈا‘ سمیت دنیا بھر کی آٹو کمپنیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ایک طرف لاک ڈاؤن کے باعث گاڑیوں کی فروخت بری طرح متاثر ہوئی ہے تو دوسری طرف فیکٹریوں اور پلانٹس کی بندش نے بھی آٹو کمپنیوں کو خاصا نقصان پہنچایا ہے۔ ہونڈا کے مطابق کمپنی کو رواں سال مئی میں ہونے والا منافع مئی 2019 کے مقابلے میں 25.3 فی صد کم رہا تھا۔ اس صورتِ حال میں ہونڈا کے سرورز پر سائبر حملے کمپنی کے لیے مزید نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔البتہ ہونڈا کی ترجمان کے بقول ان حملوں سے کمپنی کے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کاروبار پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال میں سائبر حملوں کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ کیوں کہ دنیا کی بیشتر معاشی سرگرمیاں آن لائن محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر بھی سائبر حملوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ مختلف ممالک بھی یا تو ایک دوسرے پر سائبر حملوں کا الزام عائد کر رہے ہیں، یا خود پر لگے الزامات کی تردید۔ کرونا وائرس پر تحقیق کرنے والے عالمی ادارے بھی سائبر حملوں سے محفوظ نہیں رہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...