7 سال میں سرحد پر 6942 بار فائرنگ، 90 فوجی شہید

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2019, 12:28 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 22ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سرحد پر گزشتہ سات برسوں میں فائرنگ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کے کتنے واقعات ہوئے اس ضمن میں اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔اسے وزارت داخلہ نے شیئر کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ان برسوں میں سرحد پر فائرنگ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کے 6942 معاملے سامنے آئے۔ان واقعات میں 90 سکیورٹی شہید اور 454 زخمی ہوئے۔یہ معلومات حکومت ہند کی طرف سے کارکن ڈاکٹر نوتن ٹھاکر کو دی گئی ہے۔انہوں نے یہ اطلاع مانگی تھی۔اطلاع کے مطابق سال 2013 سے اگست 2019 کے درمیان جموں کشمیر کے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر 6942 سرحدپار فائرنگ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات ہوئے ہیں۔نوتن نے 2013 سے اب تک پاکستان کی طرف بین الاقوامی سرحد پر کئے گئے حملوں اور فائرنگ کی معلومات مانگی تھیں۔واقعات میں شہید اور زخمی ہوئے سکیورٹی کی معلومات بھی طلب کی گئی تھیں۔وزارت داخلہ کی پبلک انفارمیشن آفیسر سلیکھاکی طرف سے دی گئی معلومات میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس مدت میں فوج اورسرحدپروٹیکشن فورس کے 90 سکیورٹی شہید ہوئے جبکہ 454 زخمی ہوئے،سب سے زیادہ (2140) واقعات سال 2018 میں ہوئے، جبکہ اگست 2019 تک 2047 اور سال 2017 میں 971 حملے ہوئے۔سال 2013 میں 347 اور سال 2014 میں 583 حملے ہوئے تھے۔سکیورٹی کے لئے سب سے برا سال 2018 رہا۔اس میں 29 شہید اور 116 زخمی ہوئے۔سال 2016 میں 112 سکیورٹی اور سال 2017 اور 2019 میں اب تک 91 سکیورٹی ہلاک ہوئے۔سال 2013 میں 38 اور 2014 میں 33 سیکورٹی ہلاک ہوئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...