سری نگر میں 10000 لوگوں کے احتجاج کی خبروں کو وزارت داخلہ نے کیا مسترد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th August 2019, 12:12 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 10 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سرینگر میں جمعہ کے موقع پر 10000 لوگوں کے احتجاج کرنے کی میڈیا رپورٹس کو وزارت داخلہ نے مسترد کیا ہے۔وزارت نے ایسی خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے بیان جاری کرکے کہا کہ ہزاروں لوگوں کے خلاف مزاحمت کرنے کی خبریں غلط ہے۔وزارت نے کہا کہ جمعے کے موقع پر سری نگر اور بارہ مولہ میں چھٹ پٹ احتجاج ہوئے تھے، لیکن ان میں 20 سے زیادہ لوگ شامل نہیں تھے۔بتا دیں کہ ایک نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی خبر میں سرینگر میں جمعہ کے موقع پر 10000 لوگوں کے آرٹیکل 370 کے خلاف احتجاج کی بات کہی گئی تھی۔اس دوران حکومت نے عید کے موقع پر بھی جمعہ کی طرح ہی کسی حد تک سختی برقرار رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔گھاٹی میں عید کے موقع پر مرحلہ وار طریقے سے دفعہ 144 کو ختم کیا جائے گا۔اگرچہ پابندیوں کو مکمل طور پر ہٹانے کی حالت 15 اگست کے بعد ہی پیدا ہوگی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...