بارش سے متاثرہ علاقوں میں فوری ترقیاتی کام کئے جائیں، وزیر داخلہ ارگا گنانیندرا نے شیموگہ کا دورہ کرکے بارش کی تباہی کا جائزہ لیا

Source: S.O. News Service | Published on 23rd May 2022, 5:13 PM | ریاستی خبریں |

شیموگہ،23؍مئی(ایس او نیوز) ان دنوں ضلع بھر میں ہوئی موسلادھار بارش سے عام زندگی مفلوج ہوئی ہے،بارش سے متاثرہ علاقوں میں ضروری اقدامات فوری کئے جانے متعلقہ افسرو ں کو ہدایت دی گئی ہے۔یہ بات ریاستی وزیر برائے داخلہ وضلع نگران کار ارگا گنانیندرا نے کہی۔

شیموگہ میں بارش سے متاثر ہوئے علاقے باپوجی نگر،ودیانگر،گنپتی لے آؤٹ اور دیگر علاقوں کا وزیر داخلہ نے مقامی رکن اسمبلی کے ایس ایشورپااور مختلف محکموں کے سینئر افسروں کے ساتھ دورہ کرکے جائزہ لیااورتمام تفصیل اکٹھاکرنے کے بعد فوری ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہاکہ مانسون کے آغاز سے قبل کارپوریشن کی طرف سے شیموگہ شہر کے برساتی نالوں (راج کالوے)کی صفائی کاکام کرنے کی تیاری کی جارہی تھی،مگر اچانک قبل ازوقت زوردار بارش ہونے کی وجہ سے شہر میں 8سے9 گھروں کو نقصان پہنچاہے اور کئی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔کئی گھروں کی دیواریں خستہ حال ہوچکی ہیں اور گرنے کی پوزیشن میں ہیں،ان تمام گھروں کے بارے میں متعلقہ افسروں سے جانکاری حاصل کی گئی ہے۔اس سلسلے میں فی الحال کے ایس ایشورپاکے علاوہ مقامی منتخب عوامی نمائندوں اور ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے جائزہ لیاہے اور فوری معاوضے کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ بارش سے ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی رپورٹ تیار کرکے پیش کی جائے تو فوراً معاوضے کی رقم جاری کرنے حکومت سے گذارش کی جائے گی۔ تیرتھ ہلی کے قریب تودور دیہات میں شنکرپا نامی شخص کی موت ہوئی ہے،اس کے اہل خانہ کو معاوضہ فراہم کرنے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی گئی ہے۔

ارگا گنانیندرا نے کہاکہ ضلع بھرمیں تقریباً 1800/ایکڑباغبانی اور زرعی فصلیں تباہ ہونے کی رپورٹ ملی ہے۔ اس کے علاوہ 9گھروں کے گرنے کے بارے میں اطلاع ملی ہے۔چند نالے او ر تالاب کے کٹے ٹوٹ کر پانی بہہ جانے کے تعلق سے بھی رپورٹ ملی ہے۔ افسروں کی طرف سے پیش کی جانے والی تفصیلی ر پورٹ کی بنیاد پر ہی ضرور ی اقدامات کئے جائیں گے۔اس موقع پر سابق ریاستی وزیرومقامی رکن اسمبلی کے ایس ایشورپا،میئر سنیتا انپا،کارپوریٹر ایس این چناپسپا،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آر سیلوامنی، سٹی کارپوریشن کمشنرمائناگوڈا اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

چئیترا کنداپورا بی جے پی ٹکٹ فراڈ معاملہ میں 2 کروڑ روپے مالیت کی اشیاء ، 76 لاکھ روپے بازیافت - 8 ملزمین گرفتار

بی جے پی سے اسمبلی ٹکٹ دلانے کے نام پر کٹر ہندوتوا وادی کارکن چئیترا کنداپورا کی طرف سے گووندا بابو نامی تاجر کے ساتھ کیا گیا جو 5 کروڑ روپے فراڈ کا معاملہ ہے اس تعلق سے اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پولیس کمشنر بی دیانندا نے کہا کہ چئیترا کنداپور اس کے ساتھیوں کی ...

کرناٹک میں 1,17,646 بی پی ایل کارڈس ترمیم کیلئے منظور؛ عنقریب نئےبی پی ایل کارڈس کے لئے عرضیاں داخل کرنے کی اجازات

محکمہ خوراک نے بی پی ایل کارڈ ہولڈرس کو ایک اچھی خبر یہ دی ہے کہ جن بی پی ایل کارڈ ہولڈرس نے ترمیم کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ پچھلے ایک ماہ میں 53219 مستفید ین نے نظرثانی کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ جملہ 3 لاکھ 70 ہزار عرضیاں ترمیم کے لئے موصول ہوئی ہیں۔ ان عرضیوں میں سے ایک لاکھ 17 ...

کرناٹک میں بارش کی کمی سے 42 لاکھ ایکٹرعلاقہ کی فصلیں تباہ؛ جلد ہی مرکز کو رپورٹ روانہ کی جائے گی: کرشنا بائرے گوڈا

کرناٹک کے  وزیر برائےمحصولات کرشنا بائرے گوڈا نے کہا کہ ریاست کے 195 تعلقہ جات کو قحط زدہ قرار دیا جا چکا ہے اور اور ان تعلقہ جات کے لئے مرکز سے معاوضہ کے لئے عرضی داخل کرنے کا میمونڈرم ایک ہفتہ کے اندر پیش کیا جائے گا۔