سرکاری حکم نامے کے بعد نوکری کھونے کے خطرہ کے پیش نظرمینگلور میں ہوم گارڈ س نے دیا دھرنا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st June 2020, 8:42 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو :یکم جون (ایس اؤ نیوز) سرکاری حکم نامے سے مصیبت میں پھنسے ہوم گارڈ س نے سیکڑوں کی تعدا میں جمع ہوکر میری ہیل کے ہوم گارڈ دفتر کے سامنے دھرنا دیا اور  سرکاری حکم نامے پر  سخت  اعتراض جتاتےہوئے حکم نامے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ریاستی حکومت نے لاک ڈاون کی وجہ سے ہوم گارڈس کی تعداد کو کم کرنے کا فرمان جاری کیا تھا جس کے نتیجے میں  سیکڑوں ہوم گارڈس کو اپنا روزگار کھونے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ  مینگلور میں ایس پی کے  زیر ماتحت 250 ہوم گارڈس اورہ پولس کمشنر کے زیر ماتحت 153 ہوم گارڈس کام کرتے ہیں۔ اب حکومت کے اس نئے فرمان سے 223 لوگوں کی نوکری جانے کا اندیشہ ہے، جس پر ناراض سینکڑوں  ہوم گارڈس نے آج احتجاج کرتے ہوئے ہوم گارڈ دفتر کے سامنے دھرنا دے دیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہوم گارڈ کے کمانڈر مُرلی موہن چُنٹارو نے  احتجاجیوں کو دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی اور اعلیٰ حکام تک ان کی آواز پہنچانے کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس بات کا مشور ہ بھی دیا کہ آدھی تنخواہ پر    تمام لوگوں کی ملازمت بحال رکھنے   روٹیشنل بنیاد پر کام کیا جائے، مگر گارڈس نے ان کی بات کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنے مطالبے پر ہی آڑ گئے کہ تمام گارڈس کو  فُل ٹائم ملازمت بحال رکھتے ہوئے پوری تنخواہ دینی ہوگی۔

اس موقع پر ایک خاتون ہوم گارڈ نے بتایا کہ  ہائی کورٹ نے حکومت کو ہوم گارڈس کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن ہم  پرانی تنخواہ پر ہی کام کرنے کے لئے تیار ہیں، اور ہم اپنی تنخواہ بڑھانے کے تعلق سے کوئی بات نہیں کررہے ہیں۔ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمیں ماہ میں پورے 30 دن کی ملازمت دی جائے، اس خاتون نے یہ بھی بتایا کہ ہمیں آدھی تنخواہ پر کام کرنے کی پیش کش کی جارہی ہے حالانکہ ہماری تنخواہ ہی اتنی کم ہے کہ گھر کا گذارہ مشکل سے چلتا ہے، اس میں بھی آدھی تنخواہ کی بات کریں گے تو ہم کہاں جائیں گے ؟ اس نے یہ بھی بتایا کہ لاک ڈاون کے دوران ہمیں اپنی تنخواہ بھی نہیں دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ دکشن کنڑا ضلع میں کل ایک ہزار سے زائد ہوم گارڈس اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حکم نامے کے تحت ایس پی کے دائرہ کار میں کام کرنے والے 250میں صرف 80ہوم گارڈ س کو ہی کام دیاجائے گا بقیہ سب کو گھر روانہ کیا جائے گے۔ اسی طرح کمشنریٹ کے تحت 153اہلکار کام کرتے ہیں ان میں 100ہوم گارڈ س کو باقی رکھتے ہوئے بقیہ سبھی کو نکال دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

مظاہرین اعلیٰ آفسران کے انتظار میں دھرنے پرہی بیٹھے ہوئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...