کاروار میں ہوم گارڈ نے چرائے خاتون کے زیورات
کاروار، یکم ستمبر (ایس او نیوز) کاروار کے اسنوٹی میں واقع بھگت واڑہ میں ایک چوری کی واردات پیش آئی ہے جس میں ملزم کے طور پر ایک ہوم گارڈ اہلکار کا نام سامنے آیا ہے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق چوری کی یہ واردات ریشما پرکاش تلّیکر کے مکان میں پیش آئی جہاں شریدھر کرشنا کانکونکر نامی ہوم گارڈ نے گھر کے اندر گھس کر سونے کے زیورات پر ہاتھ صاف کیا ہے ۔
پولیس کے پاس درج کروائی گئی شکایت میں بتایا گیا ہے جب رات کے وقت ریشما باہر گئی ہوئی تھی تو ملزم شریدھر نے گھر کے اندر گھس کر الماری میں موجود 35 گرام سونے کے زیورات اور دو ہزار روپے نقد چوری کیے ۔ جیسے ہی ریشما گھر میں داخل ہوئی تو ملزم اسے دیکھتے ہی موقع پر سے فرار ہوگیا ۔
پولیس نے کیس درج کر لیا ہے ۔ ملزم کی تلاش جاری ہے ۔