ہالی ووڈ فلم ’بلیک پینتھر‘ کے ہیرو چاڈ وِک بوس مین کا کینسر کے سبب انتقال

Source: S.O. News Service | Published on 29th August 2020, 12:40 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،29؍ اگست (ایس او نیوز) مارول اسٹوڈیو کی فلم ’بلیک پینتھر‘ میں مرکزی کردار اداکرنے والے اداکار چاڈ وک بوس مین کا کینسر کی وجہ سے 43 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ بوس مین کے ویریفائڈ ٹویٹر ہینڈل سے ان کے کنبے نے جمعہ کی دیر رات یہ اطلع دی۔ وہ بڑی آنت (کولون ) کے کینسر میں مبتلا تھے۔

ٹوئٹر پر ان کے اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے پیغام کے مطابق بوس مین کا لاس اینجلس میں اپنے گھر پر انتقال ہوا جہاں ان کی اہلیہ اور دیگر خاندان والے ان کے ساتھ موجود تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بوس مین نے کبھی بھی عوامی طور پر اپنی بیماری کے بارے میں بات نہیں کی تھی۔

کنبے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا، ’’بے حد دکھ کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ چاڈ وک بوسمین اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ 2016 میں ان کے آنت کے کینسر کی تشخیص کی گئی تھی اور اس وقت وہ اس کے تیسرے مراحل میں تھے۔ تبھی سے ان کا علاج چل رہا تھا اس کے باوجود وہ کینسر کے چوتھے مراحل میں داخل ہو گئے۔‘‘

کنبے نے انہیں ایک سچا سپاہی بتایا جس نے اپنی جدوجہد کے ذریعہ شائقین تک وہ ساری فلمیں پہنچائیں،جنہیں بے حد پسند کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے پچھلے چار برسوں میں اپنی سرجری اور کیمیوتھیرپی کے درمیان کئی فلموں کی شوٹنگ کی۔

چاڈوک بوس مین نے شرعات میں حقیقی کرداروں کی کہانیوں پر مبنی فلموں سے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے 2013 کی فلم 42 میں بیس بال کے معروف کھلاڑی جیکی رابنسن کا کردار ادا کیا اور اس کے بعد 2014 کی فلم 'گین آن اپ' میں موسیقار جیمز براؤن کا کردار نبھایا۔ لیکن ان کی فلموں میں سب سے یادگار فلم بلیک پینتھر تھی جو 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔

بی بی سی اردو کے مطابق یہ پہلی سپر ہیرو فلم تھی جسے بہترین فلم کے آسکر اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور اسی تقریب میں اسے چھ اور اعزازت کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...