بھٹکل سمیت اُترکنڑا میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری؛ کل بدھ کو بھی اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 5th July 2022, 8:52 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،5؍جولائی (ایس او نیوز)   بھٹکل سمیت ضلع اُترکنڑا میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جسے  دیکھتے ہوئے اُترکنڑا  ڈپٹی کمشنر ملئے مہیلن نے کل بدھ کو بھی پیشگی حفاظتی انتظامات کے تحت  اسکول اور کالجس سمیت تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ بھٹکل کی طرح ہوناور، کمٹہ ، انکولہ اور کاروار میں بھی  بھاری بارش ہونے کی اطلاع ملی ہے  اور کئی علاقوں میں ندیوں کا پانی راستوں پر بہنے کی اطلاعات ہیں۔ پڑوسی ضلع اُڈپی اور دکشن کنڑا میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

  محکمہ موسمیات نے ساحلی کرناٹکا میں 5 جولائی سے 7 جولائی تک بھاری بارش ہونے کے امکانات ظاہر کئے تھے،  جس کو دیکھتے ہوئے آج 5 جولائی کی طرح   کل 6 جولائی کو بھی   ضلع اُترکنڑا  کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں  چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اُدھر مینگلور میں دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر  ڈاکٹر کے وی راجیندرا اور اُڈپی کے ڈپٹی کمشنر کورما راو نے بھی اپنے اپنے اضلاع میں اسکولوں اور کالجوں سمیت تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

بھٹکل میں پانچ گھروں کو نقصان:  اتوار او رپیر کی طرح آج منگل کو بھی  بھٹکل میں زوردار بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں بعض نشیبی علاقوں میں   پانی جمع ہوجانے سے ٹریفک نظام متاثر رہا، البتہ راحت کی بات یہ رہی کہ  بارش رُکتے ہی پانی بھی خالی ہورہا تھا۔

موسلادھار بارش کے نتیجے میں  کل پیر کو مرڈیشور میں دو مکانوں کو نقصان پہنچا تھا، آج منگل کو   بینگرے ،    شرالی  کے چتراپور اور ماولی ٹو میں  ایک ایک مکان کو نقصان پہنچا ہے۔

کل پیر صبح آٹھ بجے سے آج منگل صبح  آٹھ بجے تک بھٹکل میں 115 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ تحصیلدار دفتر سے ملی اطلاع کے  مطابق اس سال اب  تک بھٹکل میں 1548.2 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔