ہاکی انڈیا نے ایف آئی ایچ چمپئنز ٹرافی سے پہلے کیمپ کیلئے 48 کھلاڑی منتخب کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th May 2018, 12:34 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی ،25؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ہاکی انڈیا نے ہالینڈ کے بریڈا میں ہونے والی ایف آئی ایچ مرد چمپئنز ٹرافی سے پہلے 21روزہ قومی کیمپ کے لئے آج 48 کھلاڑیوں کو منتخب کیا۔کیمپ 28 مئی سے بنگلور کے ہندوستانی کھیل اتھارٹی میں شروع ہو جائے گا۔تین ہفتے تک چلے قومی کیمپ کے بعد 55 کھلاڑیوں کے پول سے ان 48کا انتخاب کیا گیا جو اب کوچ ہریندر سنگھ کی رہنمائی والے کیمپ میں حصہ لیں گے۔ہریندر نے کہاکہ گزشتہ کیمپ میں ہم نے کھلاڑیوں کے ذاتی مہارت پر توجہ دیا تھا تاکہ کم غلطیاں ہوں۔زیادہ توجہ گول اسکورنگ اور پنالٹی کارنر کو بچانے پر دیا گیا۔ان کھلاڑیوں میں چھ گول کیپر اور 14ڈفینڈر س شامل ہیں۔ہریندر نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ بریڈا میں ہونے والی چمپئنز ٹرافی میں کھیلنے کے لیے کھلاڑی منتخب کرنے کے لیے ہمارے پاس بڑا پول ہے۔اس بار یہ مقابلہ کا آخری مرحلہ ہے تو ہم پوڈیم مقام حاصل کر کے تاریخ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ہماری توجہ اسی پر مرکوز ہوگی۔ 

ایک نظر اس پر بھی