ہلیال : فیس بک پیج پر سابق وزیر اعظم اندراگاندھی کے خلاف توہین آمیز پوسٹ کرنے پر ایک گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th March 2019, 1:58 PM | ساحلی خبریں |

ہلیال:30؍مارچ (ایس او نیوز) لوک سبھاانتخابات کے پیش نظر سوشیل میڈیا پر کافی گہما گہمی دیکھی جاسکتی ہے اور متنازعہ پوسٹ کو لےکر ایک دوسرے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جارہاہے۔ ایسے ہی ایک معاملے میں اپنے فیس بک پیج پر سابق وزیر اعظم اندراگاندھی کی شخصیت کو لے کر توہین آمیز پوسٹ کرنے  پر پولس نے ایک  نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے اور اُس سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے  مطابق ہلیال شہر کے مکین سنتوش رگٹے نے مبینہ طور پر اپنے فیس بک پیج پربہت توہین آمیز ریمارکس ظاہر کئے جانے پر کانگریس پارٹی والوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولس تھانہ پہنچ کراُس کے خلاف قانونی کارروائی کی مانگ کی۔ جس پر پولس نے  معاملہ درج کرتے ہوئے ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ اب اُس سے  پوچھ تاچھ جاری ہے۔

ودھان پریشد کے رکن ایس ایل گھوٹنیکر کی قیادت میں  بلاک کانگریس جنرل سکریٹری ستیہ جیت نے فیس بک پیج پر متنازعہ پوسٹ کرنے والے سنتوش رگٹے کے خلاف شکایت سونپی ہے۔ ایس ایل گھوٹنیکر نے  بتایا کہ  سابق وزیر اعظم اندراگاندھی کو پوری دنیا آئرن لیڈی کے طورپر عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ پہلی خاتون وزیر اعظم اندراگاندھی ایک سیاسی مدبر کے طورپر اپنی شہرت رکھتی ہیں، ایسی فخریہ شخصیت کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنا بہت گھناونی حرکت ہے۔ جس کی کانگریس پارٹی سخت مذمت کرتی ہے۔

وفد میں اے پی ایم سی صدر شری نواس گھوٹنیکر ، بلدیہ ممبران نوین کاٹکر ، فیاض شیخ، شمیم بانو، جنبووالے ، لیڈران مالا ، عبدالرحیم دلال، روی ، روہن ، انیل فرنانڈیز وغیرہ شریک تھے۔ ڈی وائی ایس پی ڈاکٹر موہن پرساد نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا ہے ۔ سی پی آئی بی ایس لوکاپور کی رہنمائی میں پی ایس آئی آنند مورتی نے ملزم سنتوش رگٹے کے خلاف کیس درج کرنے کے بعد چھان بین کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...