ٹیپو سلطان ؒ کے نظریات کو سنگھی پاگل مٹا نہیں سکتے۔ ایس ڈی پی آئی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st July 2019, 5:18 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور 31/جولائی (ایس او نیوز/پریس ریلیز) کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپانے پچھلی حکومتوں کی طرف سے منائی جانے والی ٹیپو جینتی تقریب نہ منانے کا فیصلہ کرنے اور اس سلسلے میں سرکاری احکامات جاری کرنے کا جو اقدام کیا ہے، سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI)  اس کی  سخت مذمت کرتی  ہے۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر الیاس محمد تمبے نے اپنے اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ وزیر اعلی یدی یورپا کا یہ فیصلہ نفرت کی سیاست پر مبنی اور احمقانہ فیصلہ ہے۔ ٹیپو سلطان ؒ صرف ہماری ریاست کا نہیں بلکہ پورے ملک کا فخر ہے کیونکہ انہوں نے اپنی بہادری، جرات اور ترقی پسند انتظامیہ کیلئے عالمی سطح پر اعلی درجہ حاصل کیا تھا۔ہندوستانی تاریخ میں ٹیپو سلطان کے علاوہ کوئی دوسرا بادشاہ نہیں تھا جس نے ٹیکنالوجی،آبپاشی،زراعت، کنڑا ادب،معاشرتی اصلاحات، مساوات وغیرہ جیسے شعبوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔

سنگھ پریوار ٹیپو سلطان کے بارے میں اس لئے جھوٹا پروپگینڈ ا کررہا ہے کیونکہ اس طرح کی شہرت ایک مسلمان بادشاہ کی طرف منسوب ہے۔ سنگھ پریوار  ہندوستانی تاریخ کے مسلم ابواب کو مسخ کرنے اور ہندوستانیوں میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی سر توڑ کوشش کررہا ہے۔ اس ملک کے باشعور لوگ اس سازش سے بخوبی واقف ہیں۔ اسی نفرت کے ایک حصے کے طور پر کرناٹک حکومت نے اب ٹیپو جینتی منانے کے فیصلے کو منسوخ کردیا ہے۔  الیاس محمد تمبے نے مزید کہا ہے کہ ٹیپو سلطان کنڑا  کلی، ندا پریمی اور میسورو ہُولی  کے نام سے جانے جاتے تھے۔ کرناٹک بی جے پی حکومت کے ذریعہ ٹیپو سلطان کے خلاف غلط پروپگینڈہ یا انہیں بدنام کرنے کی کوشش کو ایس ڈی پی آئی کبھی  بھی برداشت نہیں کرے گی۔ ایس ڈی پی آئی اس سلسلے میں عوامی تحریک کے ساتھ ساتھ قانونی جدوجہد کرے گی۔سنگھ پریوار کی تنگ نظری اور فرقہ وارانہ سازشیں ٹیپو سلطان ؒ کے نظریات، دانش مندی،حب الوطنی،مساوات، وسیع النظری کو مٹانے میں کھبی کامیاب نہیں ہونگی۔

الیاس محمد تمبے نے مزید کہا  کہ ریاست کے  دانشوران کو چاہئے کہ وہ ریاستی حکومت کو نظر انداز کرتے ہوئے ٹیپو اکیڈمی اور ٹیپو یونیورسٹی کے قیام کیلئے متحد و متحرک ہوجائیں۔ انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹیپو سلطان ؒ کے نظریات، ترقی پسندی، دانش مندی اور سیکولر افکار کو مقبول کرنے کیلئے مستقل جدوجہد کریں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...