یڈی یورپا حکومت کا ٹیپو سلطان کی شاندار تاریخ کو نصابی کتابوں سے ہٹانے کا فیصلہ، کانگریس کا سخت اعتراض

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st October 2019, 10:24 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو-31 اکتوبر(ایس او نیوز)ریاست کی بی جے پی حکومت نے ریاست کی تاریخ مسخ کرنے کے اپنے ایجنڈا کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ طے کیا ہے کہ ریاست کی نصابی کتابوں سے ٹیپوسلطانؒ کے متعلق تمام تذکروں کو حذف کردیا جائے گا- ریاست کے وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے چہارشنبہ کے روز یہ اعلان کیا -

انہوں نے کہا کہ ریاست کے تعلیمی اداروں میں پڑھائی جانے والی کتابوں سے ٹیپو سلطان کے تذکرے کو ہٹانے کے لئے حکومت کی طرف سے پہل کی جا چکی ہے - وزیر اعلیٰ کے اس اعلان کا جہاں بی جے پی کے اکثر رہنماؤں نے خیر مقدم کیا ہے وہیں کانگریس کی طرف سے اس اعلان کی سخت مذمت کی گئی ہے- وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ ریاستی حکومت نے ٹیپو جینتی منسوخ کردینے کا بھی حکم جاری کردیا ہے-

شہر کے پریس کلب میں ’پریس سے ملئے‘پروگرام سے مخاطب ہو کر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ٹیپو سلطان کوئی مجاہد آزادی نہیں بلکہ ایک بنیاد پرست حکمران تھے جنہوں نے ہندوؤں کا قتل عام کروایا یا جبراً ان کا مذہب تبدیل کروایا اس لئے ریاستی حکومت نے ان کی جینتی کو منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا - اس کے ساتھ ہی حکومت نے یہ بھی طے کیا ہے کہ نصاب سے ٹیپو سلطان کے اسباق کو ہٹا نے کی کارروائی فوراً شروع کرے- وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سابقہ کانگریس حکومت کے دور میں ٹیپو سلطان جینتی کے اہتمام کی شروعات کی گئی - بی جے پی اور سنگھ پریوار نے اس کی مخالفت کی تھی- کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت کے گرنے کے بعد اقتدار سنبھالتے ہی ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ لیا کہ ٹیپو جینتی کا سرکاری طور پر اہتمام نہیں کیا جائے گا- وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ٹیپو جینتی کے اہتمام سے کئی بے قصور لوگوں کی جانیں تلف ہوئیں - کورگ اور دکشن کنڑا اضلاع میں اس وجہ سے فرقہ وارانہ ٹکراؤ کی نوبت آگئی- حکومت نہیں چاہتی کہ ایسے حالات دوبارہ پیدا ہوں -

حکومت کا فیصلہ زیادتی، سدارامیا: ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے تعلیمی نصاب سے ٹیپو سلطان کے تذکرے کو حذف کرنے کے متعلق وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا کے اعلان کو بدبختانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت اپنے متعصب رویے کا ثبوت پیش کررہی ہے - انہوں نے کہا کہ ایساقدم اٹھاکر حکومت اگریہ سمجھتی ہے کہ وہ تاریخ کو بدل سکتی ہے تو یہ اس کا بھرم ہوگا- انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جو کوشش کی جارہی ہے وہ تاریخ کو مسخ کرنے کے مترادف ہے- سدارامیا نے وزیر اعلیٰ کے اس بیان پر کہ ٹیپو سلطان مجاہد آزادی نہیں یہ سوال کیا کہ ٹیپو سلطان نے انگریزوں کے خلاف جو جنگیں کیں وہ سچ ہیں یا نہیں؟ انہوں نے کہا کہ تاریخ کو مسخ کر کے بی جے پی نئی نسل کے ذہنوں کو مکدر کرنے کی جو کوشش کر رہی ہے وہ خطر ناک ہے-

دنیش گنڈو راو نے کہا، یہ ایڈی یورپا کا آمرانہ فیصلہ ہے: کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دنیش گنڈو راؤ نے ریاستی حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم ایڈی یورپا کے آمرانہ رویے کا مظہر ہے- انہوں نے کہا کہ نصاب سے ٹیپو سلطان کے متعلق اسباق نہیں ہٹانا چاہئے- وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا ریاست کے ڈکٹیٹر نہیں کہ وہ اپنی من مانی چلائیں - انہوں نے کہا کہ کیا اسی طرح نصاب سے ساور کر کو حذف کیا جا سکے گا؟ انہوں نے کہاکہ نصاب سے اسباق حذف کرنے کا اقدام احمقانہ ہے، تاریخ میں رونما ہوئے کچھ واقعات پر تنقید ہوئی ہے تو اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ان واقعات کو تاریخ سے مٹا دیا جائے-انہوں نے کہا کہ ریاست میں انگریز حکومت کے خلاف جد و جہد کرنے والوں میں ٹیپو سلطان اورکتو رانی چنما، وغیرہ شامل ہیں ان میں سے صرف ٹیپو سلطان کے تذکرے کو حذف کرنے کا فیصلہ اس بات کاثبوت ہے کہ بی جے پی حکومت ایک مخصوص فرقہ کے متعلق تعصب اور نفرت کو بڑھاوا دینا چاہتی ہے- انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ صدر رام ناتھ کووند اور سابق صدر اے پی جے عبدالکلام نے ٹیپوسلطان کی توصیف کی ہے کیا بی جے پی اس کو بھی حذ ف کرسکتی ہے- انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایسی تاریخ ترتیب دینے کی کوشش کر رہی ہے جو سماج کو جوڑنے کا نہیں بلکہ اسے توڑنے کا کام کرے گی-

بی جے پی میں اختلاف:اس دوران ٹیپو سلطا ن کے تذکرے کو تاریخ سے حذف کردینے ریاستی حکومت کے فیصلے کی بی جے پی رکن اسمبلی کمار بنگارپا اور نا اہل قرار پانے والے چکبالاپور کے سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر سدھاکر نے مخالفت کی ہے- کمار بنگارپا نے وزیر اعلیٰ کے اعلان پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حقیقت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا کہ ٹیپو سلطا ن نے ملک کی آزادی کے لئے انگریزوں سے جنگیں کی تھیں - انہوں نے کہا کہ تاریخ سے ٹیپو سلطان کے تذکرے کو سرے سے حذف کردینے کا اقدام درست نہیں - اسی طرح ڈاکٹر سدھاکر نے حکومت کے اس فیصلے کو تاریخ سے ناانصافی قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ تاریخی واقعات کی نصاب میں پیش کش غیر جانبدارانہ ہونی چاہئے-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...