گوری لنکیش قتل کے ملزمان ضمانت پر رہا، ہندو تنظیموں نے پھولوں کے ساتھ کیا خیرمقدم

Source: S.O. News Service | Published on 14th October 2024, 11:09 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو، 13/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)بنگلورو میں صحافی گوری لنکیش کے ملزمان کی رہائی کے بعد اُس وقت تنازعہ پیدا ہوگیا جب ہندوتوا تنظیموں کی جانب سے  ان ملزمان کو پھول کی مالائیں پہنا کر اور شال اوڑھ کر تہنیت کرتے ہوئے استقبال کیا اور ان ملزمان کے لیے مذہبی رسومات کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس دوران، کالیکا دیوی مندر میں پوجا کی گئی اور شیواجی مہاراج کے مجسمے پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔

واضح ہو کہ بنگلورو کی سیشن کورٹ نے 9 /اکتوبر کو گوری لنکیش کے قتل میں شامل 8 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔ جس کے فوری بعد 11 اکتوبر کو انہیں جیل سے رہا بھی کر دیا گیا۔ اسی سال ستمبر میں بھی چار دیگر ملزمان کو ضمانت دے دی گئی تھی۔

گوری لنکیش ایک معروف صحافی اور ایڈیٹر تھیں، جو اپنے بے باک اور حقائق پر مبنی صحافتی انداز کے لیے جانی جاتی تھیں۔ انہوں نے مختلف سماجی اور سیاسی معاملات پر اپنی واضح رائے پیش کی، جن میں ہندوتوا نظریات پر ان کی تنقید شامل تھی۔ 5 ستمبر 2017 کو بنگلورو میں ان کے گھر کے باہر انہیں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ ان کے قتل نے ملک بھر میں صحافیوں، دانشوروں اور سماجی کارکنوں میں تشویش پیدا کر دی تھی۔ گوری لنکیش کا صحافتی سفر مختلف جرائد اور اخبارات سے منسلک رہا اور وہ اپنی آزادی اظہار کی حمایت میں ہمیشہ پیش پیش رہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کے منڈیا میں دلتوں کے مندر میں داخل ہونے پر تنازع، ناراض افراد نے مورتیاں باہر رکھ دیں

کرناٹک کے منڈیا ضلع کے ہنکیرے گاؤں میں دلت شخص کے قدیم کال بھیرویشور سوامی مندر میں داخل ہونے پر مقامی لوگ شدید ناراض ہو گئے۔ جب دلت برادری کے افراد مندر میں داخل ہوئے تو مقامی لوگوں نے احتجاجاً مندر کی مورتیاں نکال کر باہر رکھ دیں۔ اس واقعے کے بعد پولیس افسران نے مقامی گاؤں ...

کرناٹک عصمت دری کیس: سپریم کورٹ نے پرجول ریونا کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی

اس سلسلے میں ریوناکے وکیل مکل رستوگی نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ "سابق جنتا دل کے رہنما کے خلاف دائر کی گئی شکایت میں عصمت دری کے الزامات کے تحت آئی پی سی کا سیکشن 376 شامل نہیں کیا گیا ہے۔" تاہم، عدالت نے ریونا کو کوئی راحت دینے سے انکار کر دیا۔ جب وکیل رستوگی نے پوچھا کہ ...

شیر میسور: علم و تحقیق کے شیدائی...یوم پیدائش پر خراج تحسین....از: شاہد صدیقی علیگ

شیر میسور ٹیپو سلطان فتح علی خان کی حیات کا جائزہ لیں تو ان کی بہادری، غیر معمولی شجاعت، مضبوط ارادے، ذہانت اور دور اندیشی کے ساتھ ساتھ جنگی حکمت عملی میں مہارت نمایاں نظر آتی ہے۔ اس کے علاوہ، ان کی ادب دوستی، شعر و سخن سے دلچسپی اور علمی ذوق بھی ان کے کردار کی اہم خصوصیات کے طور ...

اردو اکادمی کے زیر اہتمام ٹمکور میں مشاعرہ 

  اردو زبان و ادب کی ترویج و ترقی کے مقصد سے کرناٹک اردو اکادمی کے زیر اہتمام  آل انڈیا مشاعرہ منعقد ہؤا ۔ اس مشاعرے میں ملک اور ریاست کے مختلف شہروں سے نامور شعراء نے شرکت کی اور اپنے دلکش کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔

کاروار: اُترکنڑا ضلع انتظامیہ نے کسانوں کے لئے کیا چاول خریداری رجسٹریشن مراکز کا آغاز

موجودہ مانسون سیزن کے دوران، ضلع ڈپٹی کمشنر کے. لکشمی پریا نے فوڈ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے کسانوں سے چاول کی خریداری کے لئے کم از کم معاون قیمت (ایم ایس پی) اسکیم کے تحت رجسٹریشن مراکز قائم کریں۔

کیرالہ: ہندو واٹس ایپ گروپ بنانے پر آئی اے ایس افسر معطل، حکومت نے کارروائی کی ہدایت دی

پیر کے روز کیرالہ حکومت نے ایک آئی اے ایس افسر کو مبینہ طور پر ہندو واٹس ایپ گروپ بنانے کے الزام میں معطل کر دیا۔ معطل کیے گئے افسر کا نام گوپال کرشنن بتایا جا رہا ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے مذہبی بنیادوں پر ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا تھا۔ اس گروپ کا نام ’ملّو ہندو ...

بابا صدیقی قتل کیس میں اہم ملزم بہرائچ سے گرفتار، نیپال بھاگنے کی کوشش ناکام

بابا صدیقی قتل کیس میں پولیس نے 10 نومبر کو اہم شوٹر شیوکمار گوتم کو اترپردیش کے بہرائچ سے حراست میں لیا۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ لارنس بشنوئی گینگ نے اسے بابا صدیقی یا ان کے بیٹے ذیشان صدیقی میں سے کسی ایک کو نشانہ بنانے کا حکم دیا تھا۔ قتل کے بعد، گوتم نے نیپال فرار ...

کیرالہ: عیسائی علاقوں میں اسلام مخالف مواد کی تقسیم، بی جے پی پر اشتعال انگیزی کا الزام

کیرالہ کے چیلکّارہ علاقے میں اسلام مخالف پرچے تقسیم کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کا الزام بی جے پی کارکنان پر عائد کیا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے حامیوں نے عیسائی گھروں میں پرچے تقسیم کیے، جن میں اسلام کے خلاف ووٹ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ ان پرچوں میں ...

بھٹکل: انفا کے زیر اہتمام تین گھنٹے کے حجامہ کیمپ سے 70 سے زائد افراد مستفید

آزاد نگر فرینڈس اسوسی ایشن (انفا) کے زیر اہتمام   تعلقہ کے آزاد نگر میں اتوار صبح ساڑھے  چھ بجے سے دس بجے تک   کے لئے منعقدہ حجامہ کیمپ میں  70 سے زائد افراد مستفید ہوئے اور  حجامہ کے ذریعے  کئی جسمانی اور ذہنی فوائد حاصل کئے۔