ہندوتوا کارکنوں پر درج ہوئے مقدمات بی جےپی حکومت واپس لے گی : وزیر کے ایس ایشورپا
سرسی :22؍جنوری(ایس اؤ نیوز)موجودہ ریاستی بی جے پی کی حکومت ہندوتوا تنظیموں کے کارکنانوں پر دائر ہوئے مقدمات کو واپس لینےکی تیاری میں ہے ، اس سلسلےمیں ریاستی وزیر کے ایس ایشورپا نے سرسی میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ پچھلی سرکار ہندوتوا تنظیموں کے کارکنوں پر بے وجہ در ج کئے مقدمات کو بی جے پی حکومت واپس لے گی، اس سلسلے میں پوری ریاست سے جانکاری حاصل کئے جانےکی کارروائی جاری رہنےکی بات کہی۔
منگل کو اخبارنویسوں سےبات کرتے ہوئے وزیر ایشورپا نے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کمار سوامی کو کرناٹک کا امن پسند نہیں آرہاہے، اسی لئے پولس پر الزام تراشی کررہے ہیں۔منگلورو ہوائی اڈے پر بم رکھے جانے معاملےکو لےکر کمارسوامی نے خود پولس نے ہی یہ سین تیار کرنے کا الزام لگایا تھا جس پر ایشور پا نےکہاکہ یہ بہت ہی نچلی سطح کی ذہنیت ہے۔ منگلورو میں کیا کچھ ہوا سب کچھ میڈیا میں پیش ہواہے، پولس پر الزام تراشی کرنےو الے کمارسوامی کو کرناٹک امن سے رہے پسند نہیں ہونے کی بات کہی۔