مسلم نام سے قابل اعتراض پوسٹنگ کرکے غیر مسلمانوں کو مسلمانوں کے خلاف اُکسانے کی کوشش کرنے والا غیر مسلم نکلا؛ پولس نے کیا گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 20th July 2022, 1:13 PM | ریاستی خبریں |

کورگ ،20؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) مسلم نام سے متنازعہ پوسٹنگ کر کے غیر مسلمانوں کو  مشتعل کرنے والے  ایک پوسٹ  کو لے کر   پولس نے  ایک غیر مسلم نوجوان کوگرفتار کرلیا ہے  جس کی شناخت دیوین دیویا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واردات  ضلع کوڈگو کے ویراج پیٹ تعلقہ کے موضع کیدرملورو میں پیر کو پیش آئی۔ بتایاگیا ہے کہ  اس شخص نے مسلم نام سے ایک اکاونٹ کھول کر  دیوی کاویری اور کوڈگو کی عورتوں کے خلاف نازیبا پوسٹنگ کی تھی اور ظاہر بات ہے کہ اس طرح کی حرکت  کرکے وہ  غیر مسلمانوں کو مسلم کمیونٹی کے خلاف   اُکسانے اور اُنہیں اشتعال دلانے  کی کوشش کررہا تھا، مگر پولس نے اس کے منصوبے پر پانی  پھیر دیا۔

 ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق دیوین دیویا نے اپنے فیک اکاونٹ کے  ذریعہ دیوی کاویری کے خلاف اہانت آمیز ریمارکس کئے تھے۔ مقامی کوڑوا برادری کے لوگ اس دیوی کی پوجا کرتے ہیں۔ اس نے کوڑوا عورتوں کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ   کورگ جسے کوڈگو بھی کہا جاتا ہے،‘ بی جے پی اور دائیں بازو   تنظیموں کا گڑھ ہے۔ یہ فرقہ وارانہ لحاظ سے حساس علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ پوسٹ کی مذمت میں مختلف تنظیموں نے بند منانے کی اپیل کی تھی لیکن جیسے ہی پتہ چلا کہ یہ حرکت کسی مسلم نے نہیں بلکہ  ہندو نوجوان  نے کی  ہے اور اُسے پولس نے گرفتار کرلیا ہے  تو بند کی  اپیل واپس لے لی گئی۔ پولیس نے واضح کیا کہ اس نے ممبئی پولیس کی مدد سے یہ کیس حل کیا ہے۔

ممبئی پولیس نے فیک فیس بک اکاؤنٹ کی جانکاری کیلیفورنیا سٹی سے حاصل کی اور مقامی پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے ملزم نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ 

حالیہ واقعات کو دیکھتے ہوئے  دانشوران قوم کا کہنا ہے کہ   آج کل مسلمانوں کو بدنام کرنے اور مخالف فرقہ کو مسلمانوں کے خلاف اُکسانے اُنہیں مشتعل کرنے اور  حالات کو خراب  کرنے     کی کوشش  کرنے والی اس جیسی کئی حرکتیں منظر عام پر آچکی ہیں ، مگر مسلمانوں کے صبر وتحمل  کی وجہ سے    شرپسندوں کے حُربے ناکام ہورہے ہیں اور شرپسندوں کے  اصلی چہرے سامنے آرہے ہیں ، لیکن شرپسند اس طرح کی  مزید کوششیں کرسکتے ہیں، لہٰذا مسلمانوں کو  ہوشیار رہنے اور اپنے جذبات کو قابو میں رکھنے کی ضرورت ہے اور ملک کے پُرامن ماحول میں زہر گھولنے والے شرپسندوں کا پردہ فاش کرنے کے لئے مسلمانوں کو بھی اپنے طور پر  کوشش کرنی چاہئے اور محکمہ پولس کے ساتھ  تعاون کرنا چاہئے۔

 سپرنٹنڈنٹ آف  پولیس ضلع کوڈگو ایم اے ایپا نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے پوچھ تاچھ جاری ہے اور  مزید تحقیقات  ہورہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...