ہبلی : ٹیپو جینتی کے بعد سری رام سینا نے عید گاہ میدان پر چھڑکا گائے کا پیشاب

Source: S.O. News Service | Published on 12th November 2022, 11:19 AM | ریاستی خبریں |

ہبلی ،12؍ نومبر (ایس او نیوز) عید گاہ میدان میں ٹیپو جینتی منائے جانے کے بعد شری رام سینا نے وہاں پر کنکا جینتی منانے کی اجازت مانگی تھی اور میونسپل کاپوریشن نے انہیں 3 گھنٹے تک پروگرام چلانے کی اجازت دی تھی ، جس کے بعد سری رام سینا چیف پرمود متالک نے ٹیپو جینتی کی وجہ سے میدان ناپاک ہونے کی بات کہتے ہوئے وہاں پر گائے کا پیشاب چھڑک کر اسے پاک یا شدھ کرنے کی کارروائی انجام دی ہے۔
    
کنکا جینتی منانے کے لئے شری رام سینا کے کارکنان نے میدان میں پنڈال لگایا تھا ۔ پروگرام کے آغاز سے قبل میدان میں گائے کے پیشاب کا چھڑکاو کرتے ہوئے پرمود متالک نے کہا کہ ٹیپو ایک مذہبی جنونی تھا اور اس کی جینتی منانے کی وجہ سے میدان ناپاک ہوگیا تھا۔ 
    
ترقی پسند دانشوروں کی طرف سے سری رام سینا کے اس اقدام کی سخت مذمت کی جا رہی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...