ہنڈن برگ رپورٹ کو لے کر کانگریس نے مودی پر کیا حملہ، کہا: ’کروڑوں ہندوستانیوں کی جمع پونجی ڈوبا دی گئی‘

Source: S.O. News Service | Published on 2nd February 2023, 7:50 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،2؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) اڈانی گروپ سے متعلق ہنڈن برگ کی رپورٹ کو لے کر سیاسی ہلچل تیز ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔اس دوران کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئےمرکز کی مودی حکومت پر شدید حملے کیے۔ انھوں نے کہا کہ ایل آئی سی اور ایس بی آئی کو ایسے گروپ کے حوالے کر دیا گیا ہے جس پر سب سے بڑے کارپوریٹ فراڈ کا الزام ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ کروڑو ہندوستانیوں کی جمع پونجی ڈوبانے میں صاحب نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ میں اڈانی پر جو الزامات لگے ہیں، اس کی جانچ کب ہوگی؟

پون کھیڑا نے پی ایم مودی پر ملک کی ملکیت بیچنے کا الزام عائد کرتے ہوئے نعرہ دیا  کہ ’’متر کال کے ہم دو ہمارے دو، ملک کی ملکیت بیچ دو!  مزید کہا کہ ’’مودی حکومت نے ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ پر ایسے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جیسے  کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ پی ایم مودی جی سے ہم کہنا چاہتے ہیں کہ آپ اپنے قریبی دوست کو دھوکہ دیجیے، ہمیں اس سے کوئی مطلب نہیں ہے، لیکن کم از کم ہندوستان کے سرمایہ کاروں، ایل آئی سی کے 29 کروڑ پالیسی ہولڈر اور ایس بی آئی کے 45 کروڑ اکاؤنٹ ہولڈرس کو دھوکہ مت دیجیے۔‘‘

پون کھیڑا نے کہا کہ آج ملک کو 3 بڑی باتیں معلوم ہیں– پہلا، امریکہ کی مشہور ہنڈن برگ ریسرچ رپورٹ نے اڈانی گروپ پر اس ملک کے اب تک کے سب سے بڑے کارپوریٹ فراڈ کا الزام لگایا ہے جس میں 42 گنا اوور ویلیوڈ شیئر، ڈیبٹ فیوئلڈ بزنس، اڈانی کنبہ کے اراکین نے مبینہ طور پر ماریشش، یو اے ای اور کیریبین جزائر جیسے ٹیکس ہیون میں بے نامی شیل کمپنیاں، ایک عظیم مایا جال کے ذریعہ اربوں روپے کے کالے دھن کا انکشاف کیا ہے اور انسائیڈر ٹریڈنگ، اسٹاک مینوپولیشن کے سنگین الزامات لگائے ہیں۔ دوسرا، ایل آئی سی اور ایس بی آئی جیسے سرکاری اداروں میں اڈانی گروپ کا بے حد جوکھم بھرا لین دین اور سرمایہ کاری مودی حکومت کے ذریعہ کی گئی ہے اورتیسرا، اور شاید اب تک کا سب سے سنسنی خیز انکشاف جس پر اب تک ہندوستانی میڈیا نے توجہ نہیں دی ہے، وہ ہے چانگ چنگ لنگ- ایک چینی بزنس مین کی مشتبہ سرگرمیوں سےہندوستانی جانچ ایجنسی واقف ہیں- اس کے اور اڈانی گروپ میں کیا رشتہ ہے؟

پون کھیڑا نے تفصیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ چانگ چنگ لنگ گڈامی انٹرنیشنل نامی ایک ادارہ چلاتا ہے (یا چلاتا تھا)، ہنڈن برگ ریسرچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گڈامی انٹرنیشنل پی ٹی ای لمیٹڈ کو ’اڈانی گروپ کے جواہرات کے مبینہ کاروبار میں سرکاری دھوکہ دہی کی جانچ کے حصے کی شکل میں پہچانا گیا تھا اور چانگ چنگ لنگ اور ونود اڈانی کے سنگاپور کے گھر کا پتہ ایک ہی ہے۔ ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق ’یہ ایک انتہائی اہم معاملہ ہے، نہ صرف شیئر ہولڈرس کے لیے بلکہ ہندوستان کی قومی سیکورٹی کے لیے بھی‘۔

پون کھیڑا نے آخر میں کہا کہ یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ مودی حکومت نے کس طرح سے اپنے خاص دوست اڈانی کی مدد کی ہے۔ اڈانی گروپ کے ڈوبنے سے ملک کی ملکیت داؤ پر ہے، کروڑوں سرمایہ کاروں کی، کروڑوں پالیسی ہولڈرس کی محنت کی کمائی خطرے میں ہے۔ اس پس منظر میں کانگریس پارٹی مودی حکومت سے تین اہم مطالبات کرتی ہے۔ 1. سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی دیکھ ریکھ میں غیر جانبدارانہ جانچ کی جائے اور رپورٹ کو روزانہ کی بنیاد پر منظر عام پر لایا جائے۔ 2. ہنڈن برگ ریسرچ رپورٹ کی وسیع جانچ کے لیے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی تشکیل کی جائے۔ 3. ایل آئی سی، ایس بی آئی اور دیگر قومی بینکوں میں جس میں اڈانی نے جوکھم بھری سرمایہ کاری کی ہے اس پر پارلیمنٹ میں بحث کی جائے اور سرمایہ کاروں کو محفوظ کرنے کے لیے مناسب قدم اٹھائے جائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔