ہنڈن برگ کے بعد فوربس کی رپورٹ اڈانی کیلئے درد سر،ایف پی او کے خریدار بھی مشکوک

Source: S.O. News Service | Published on 6th February 2023, 11:52 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 6؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی ) ہنڈن برگ رپورٹ کی وجہ سے تنازع میں گھرنے والے اڈانی گروپ کی مشکلیں کم ہوتی نظر نہیں آرہی ہیں۔ اب فوربس کی رپورٹ  اس گروپ کیلئے نئی مشکلات کھڑی کرسکتی ہے۔ہنڈن برگ رپورٹ  کےبعد اڈانی کے شیئروں میں  غیر معمولی گراوٹ کے باوجود اس کے ۲۰؍ ہزار کروڑ کے ایف پی او کے پوری طرح بک جانے  کے معاملے میں  فوربس  نے انکشاف کیا ہے کہ  اسے خریدنے والی کم از کم ۳؍ کمپنیوں کا تعلق براہ راست اڈانی گروپ سے ہی تھا ۔  یہ مارکیٹ  کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یاد رہے کہ ایف پی او کے پوری طرح فروخت ہوجانے کے باوجود گوتم اڈانی  نے دوسرے دن ’’ تجارتی اخلاقیات‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا اعلان کر دیاتھا۔ 

  ‘فوربس‘ میگزین  کے انکشاف  کے بعد یہ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ کیااڈانی گروپ کی  ’ایف پی او‘ واپس لینے کی اصل وجہ یہ تھی؟فوربس کی رپورٹ کے مطابق جن  ۳؍ سرمایہ کاری اداروں نے اڈانی انٹرپرائزز کے۲ء۵؍ ارب ڈالر کے حصص خریدے ان کا تعلق اڈانی گروپ اور مشتبہ اڈانی پراکسی سے ہے۔فوربس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ماریشس کے ۲؍اداروں آیوشمت لمیٹڈ اور ایلم پارک فنڈ نیز ہندوستان کی ایوی ایٹر گلوبل انویسٹ منٹ فنڈ نے سرمایہ کاروںکیلئے  دستیاب تمام حصص کا۹ء۲۴؍ فیصد خریدنے پر اتفاق کیا تھا جس کی قیمت  ۶۶؍ملین ڈالر تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اڈانی گروپ کو ان فرموں سے مدد ملنے کے ثبوت موجود ہیں۔فوربس نے اپنی تحقیقی رپورٹ  میں  اس بات کو ثابت کرنے کی کوشش  کی ہے کہ ان تینوں  کمپنیوں کا تعلق کس طرح گوتم اڈانی یاان کے بھائی ونود اڈانی سے نکلتا ہے ۔  آیوشمت کے تعلق سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کمپنی کا انتظام ماریشس کی کمپنی روزرس کیپٹل کرتی ہے  جس کے ڈائریکٹرس میں جے چنگ جنگو شامل ہیں۔ جنگواڈانی گلوبل لمیٹڈ  کے سابق ڈائریکٹر ہیں۔ ان کا تعلق گوتم اڈانی کے بھائی ونود اڈانی سے بتایاگیاہے۔ ونود اڈانی پر الزام ہے کہ وہ ہی   اڈانی گروپ کی آف شورکمپنیوں کا نظم سنبھالتے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...