ہماچل: نابالغ کے ٹرانسپورٹ ضابطہ توڑنے پر گاڑی مالک کو ہوگی 3 سال کی جیل

Source: S.O. News Service | Published on 25th February 2021, 10:11 PM | ملکی خبریں |

شملہ،25؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہماچل پردیش میں اب نابالغ کی جانب سے ٹرانسپورٹ ضابطے کی خلاف ورزی پر گارجین یا گاڑی مالک کو مجرم مانا جائے گا اور انھیں 25 ہزار روپیے کے جرمانے کے ساتھ تین سال کی سزا ہو سکتی ہے۔ نابالغ پر زیبونائل جسٹس ایکٹ کے تحت مقدمہ ہوگا اور متعلقہ گاڑی کا رجسٹریشن بھی مسترد ہوگا۔

شملہ میں وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر کی صدارت میں گزشتہ روز ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں ہماچل پردیش میں جدید موٹر وہیکل ایکٹ 2019 کو منظوری دی گئی۔ ریاست میں ایکٹ کی تمام توضیعات کم از کم سطح پر نافذ ہوں گی یعنی مختلف جرائم کے لیے جرمانے کی رقم بڑھائی گئی ہے، لیکن کم بھی نہیں کی گئی ہے۔ جو التزامات مرکز نے کیے ہیں، انھیں زیادہ تر کی جگہ کم از کم کو اپنایا ہے۔

حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ ایکٹ سڑک حادثوں کو روکنے میں کارگر ہوگا۔ کیبینیٹ نے موٹر گاڑی (ترمیم) ایکٹ، 2019 کے دفعہ 210-اے کے تحت سزا اور جرمانے کو ترمیم کرنے کی تجویز کے ساتھ ساتھ ایکٹ کی دفعہ-200 کے تحت کمپاؤنڈ جرائم میں اہل افسران کو جرمانہ عائد کرنے کے اختیارات میں ترمیم کی بھی منظوری دی۔ اس ایکٹ کے نافذ ہونے سے جرمانے میں 10 گنا تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے دو بار تجویز حکومت کو بھیجی تھی۔ ضابطوں کے مطابق ریاستی حکومت کم از کم شرحوں کو 10 گنا بڑھا سکتی تھی لیکن اسے جوں کی توں نافذ کیا گیا۔

صرف ایک گنا یعنی جتنی کم رقم ہے اتنی ہی طے کی ہے۔ چالان میں تفریق ختم کی گئی ہے۔ مثال کے طور پر مرکزی حکومت نے بغیر ہیلمیٹ دوپہیہ گاڑی چلانے پر 500 سے 1500 روپیے جرمانے کا التزام کیا ہے۔ اس میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے750 روپیے یعنی درمیان کی رقم طے کی ہے۔ دوپہیہ گاڑی پر تین سواری 500 روپیے، بغیر ڈرائیونگ لائیسنس گاڑی چلانا فون سننے اور خطرناک ڈرائیونگ پر پانچ پانچ ہزار روپیے، بغیر سیٹ بیلٹ لگائے گاڑی چلانے پر ایک ہزار جبکہ شراب پی کر گاڑی چلانے پر 10 ہزار روپیے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...