مغربی بنگال: اسکول میں حجاب کو لے کر تنازعہ، امتحان منسوخ

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2022, 11:59 AM | ملکی خبریں |

کولکتہ،24؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  مغربی بنگال کے ضلع ہوڑہ کے ایک سرکاری اسکول میں طلبہ کے دوگروپس میں ٹکراؤ ہوگیا۔ ایک گروپ امتحان کے دوران گلے میں بھگواشال ڈالنے کی اجازت مانگ رہاتھا کیونکہ بعض لڑکیاں حجاب میں امتحان دینے آئی تھیں۔

اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ویڈیومیں چند طلبہ کے ایک چھوٹے گروپ کو بھگوا شال ڈالے اسکول کے گیٹ کے باہراکٹھا دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ اسکول کے اندر طلبہ کاایک اور گروپ موجودہے۔

 کوایجوکیشن اسکول کے حکام اورپولیس بھی موجود ہے تاکہ دونوں گروپس میں ہاتھاپائی کو روکا جائے۔

ذرائع کے مطابق منگل کے دن بنائے گئے اس ویڈیوکی صداقت کی آزادانہ توثیق نہیں ہوئی ہے۔تاہم اسکول کے ترجمان نے کہاکہ 5طلبہ منگل کے دن بارہویں جماعت کا پری بورڈ امتحان دینے گلے میں بھگواشال ڈالے اسکول کمپاؤنڈ میں داخل ہوناچاہتے تھے۔

 ان کا دعویٰ تھاکہ ان کے ساتھ پڑھنے والی لڑکیاں گزشتہ دن حجاب میں امتحان دینے آئی تھیں۔ ترجمان نے کہاکہ حکام نے اسکول کے ہرطالب علم سے کہاہے کہ وہ ڈریس کوڈ پرعمل کرے تاکہ کوئی جھگڑا نہ ہو۔ اسکول حکام کی طرف سے جانکاری ملنے پر پولیس کا دستہ فوری وہاں پہنچ گیا۔

 اس نے گیٹ کے باہر کھڑے طلبہ اورگیٹ کے اندر موجودطلبہ کو سمجھایا۔ آج کا امتحان ملتوی ہوگیا۔ چہارشنبہ کے دن میٹنگ میں بچوں کے والدین‘ مینجمنٹ کمیٹی‘ ہیڈ ماسٹراورٹیچر انچارج موجود تھے۔ سبھی نے صورتحال کومعمول پر لانے پر آمادگی ظاہر کی۔

ایک نظر اس پر بھی

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا اندور سے برولی پہنچی

 کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا چھٹے دن آج صبح اندور سے مدھیہ پردیش کے برولی گاؤں کی طرف روانہ ہوئی۔ ان کے ساتھ کانگریس کے درجنوں سینئر رہنما اورافسران کے علاوہ ہزاروں کارکنان بھی موجود ہیں۔

مہاراشٹر میں ریلوے فٹ اوور برڈج کاحصہ گرپڑا 20افراد سے زیادہ زخمی،8کی حالت تشویشناک

) مہاراشٹر کے چندر پور میں بلارشاہ ریلوے اسٹیشن پر فٹ اوور برڈج کا ایک حصہ گرنے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا- کئی مسافر تقریباً 60فٹ کی بلندی سے پٹری پر پل سے گر گئے- حادثے میں 20مسافر زخمی ہو گئے-8 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے-

گجرات کے نوجوان نوکریاں دینے کے جھانسے کو سمجھ چکے ہیں: ملکارجن کھرگے

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے اتوار کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے نام پر صرف جھانسہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گجرات کے نوجوان اس کی اصلیت کو سمجھ چکے ہیں اور اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اس کا مناسب جواب ملے گا۔

راہل گاندھی نے 'بھارت جوڑو یاترا' میں چلائی بلیٹ موٹر سائیکل، پدیاترا میں انہیں دیکھنے کے لیے امڈا جم غفیر

مدھیہ پردیش میں کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' جاری ہے۔ پدیاترا میں کافی بھیڑ جمع ہو رہی ہے۔ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ پد یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔ راہل گاندھی کو آج 'بھارت جوڑو یاترا' کے دوران بلٹ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس جی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آگئی ...

مدھیہ پردیش کی شیوراج سنگھ حکومت عوام کو دے رہی ’انتخابی دھوکہ‘:میناکشی نٹراجن

حال ہی میں صدر دروپدی مرمو نے مدھیہ پردیش میں دو دن کا قیام کیا۔ ریاستی حکومت کی طرف سے شہڈول ضلع کے لال پور میں برسا منڈا جینتی کے موقع پر منعقدہ ’آدیواسی گورو دیوس‘ میں مدھیہ پردیش 'پی ای ایس اے' اصول کے باضابطہ نفاذ کا اعلان کیا گیا۔