کرناٹک میں آج ایک ہی دن کورونا کے 99 معاملات؛ اب تک کے سب سے زیادہ معاملے آئے سامنے؛ تعداد بڑھ کر ہوگئی 1246

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th May 2020, 6:05 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور 18/مئی (ایس او نیوز) کرناٹک میں پیر کو ایک ہی دن اب تک کے سب سے زیادہ یعنی 99 کورونا پوزیٹو کیسس سامنے آیئے ہیں جس سے پوری ریاست میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ آج کے کیسس کے ساتھ ہی  کرناٹک میں کورونا کے معاملات بڑھ کر 1246 ہوگئی ہے۔ اس میں سے  678 کیسس ایکٹیو ہیں اور ان کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے جبکہ 530 لوگ اب تک اسپتالوں سے رخصت ہوچکے ہیں اور کووید سے 37 کی موت بھی ہوچکی ہے۔

آج جو 99 کورونا کے معاملات سامنے آئے ہیں، اُس میں سب سے زیادہ کیسس بنگلور (اربن) کے ہیں جہاں 24 کورونا پوزیٹو کیسس پائے گئے ہیں۔ منڈیا میں 17، اُترکنڑا میں 9، رائچور میں 8، گدگ، یادگیر اور بیجاپور میں 5، ہاسن میں 4, کوپل میں 3، بیلگاوی میں 2 اور میسور، کورگ، بیدر، بیلاری ، داونگیرے میں ایک ایک کیسس آئے ہیں۔

آج جو معاملات سامنے آئے ہیں، زیادہ تر لوگ ممبئی اور چینائی سے لوٹ کر آئے تھے، جبکہ تھوڑے لوگ کنٹیمنٹ زون کے کورونا سے متاثرہ لوگوں کے سکینڈری رابطے والے ہیں۔
 

 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...