امدادی ہائی اسکولوں کے عملے کو ٹرانسفر کرنے سے پہلے اجازت لینا ضروری
کاروار26؍مارچ ( ایس او نیوز) ریاستی سرکار کے محکمہ تعلیمات عامہ کی طرف سے جاری سرکیولر کے مطابق کسی بھی امدادی ہائی اسکول میں تدریسی یا غیر تدریسی ذمہ داری نبھانے والے عملے کا اپنے ہی ادارے کے تحت چل رہے دوسرے اسکول میں یا پھر دوسرے ادارے کے تحت چل رہے اسکول میں تبادلہ کرنے سے پہلے متعلقہ اتھاریٹی سے اس کی منظوری لینا تعلیمی اداروں کے لئے ضروری ہوگا۔
تازہ حکم نامے کے مطابق کسی بھی امدادی اسکول سے اپنے عملے کو خود اپنے ادارے کے تحت چل رہے یا دوسرے ادارے کے تحت چل رہے امدادی اسکول میں تبادلہ کرتے وقت درس و تدریس کی ضرورت کے علاوہ عملے کی اپنی سہولت اور ان کے مفادا ت کو پیش نظر رکھنا ہوگا۔امدادی اسکولوں میں سرکار سے توثیق شدہ اسامیوں کو تین سال تک خدمات انجام دینے کے بعدہی ورک لوڈ کی بنیاد پر ضرورت کے مطابق پیشگی منظوری حاصل کرکے تبادلہ کیا جاسکے گا۔