بڑھتی مہنگائی سے آر بی آئی گورنر فکرمند، کیا آئندہ بھی رہے گی بے قابو؟

Source: S.O. News Service | Published on 23rd June 2022, 11:13 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں مہنگائی دن بہ دن بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں اب آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے بھی فکرمندی ظاہر کی ہے۔ انھوں نے آگاہ کیا ہے کہ معاشی سرگرمیوں میں تیزی کے باوجود مہنگائی کی لگاتار اونچی شرح معیشت کے لیے فکر کا باعث ہے۔ آر بی آئی گورنر کے اس بیان سے ایسا لگتا ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی مہنگائی پر قابو پانا آسان نہیں ہوگا، یعنی عوام کی پریشانی ہنوز کم ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو قابو میں لانے کے لیے اس مہینے کے شروع میں پالیسی پر مبنی شرح میں 0.50 فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس موقع پر آر بی آئی گورنر نے اپنے مذکورہ خدشات کا اظہار کیا۔ بدھ کے روز سنٹرل بینک کے ذریعہ جاری ایم پی سی (مانیٹری پالیسی کمیٹی) کی میٹنگ کی تفصیل سے یہ جانکاری ملی ہے۔ شکتی کانت داس کی صدارت والی چھ رکنی ایم پی سی نے 8 جون کو مانیٹری پالیسی تجزیہ پیش کیا تھا۔ اس میں لگاتار دوسری بار اہم پالیسی پر مبنی شرح ریپو میں اضافہ کیا گیا تھا۔

بہرحال، تین روزہ میٹنگ کی جو تفصیلات پیش کی گئی ہیں، اس کے مطابق گورنر نے کہا ہے کہ مہنگائی کی اونچی شرح فکر کا باعث بنی ہوئی ہے، لیکن معاشی سرگرمیوں میں تیزی آ رہی ہے۔ انھوں نے ساتھ ہی کہا کہ مہنگائی سے اثردار طریقے سے نمٹنے کے لیے یہ وقت پالیسی پر مبنی شرح میں مزید ایک اضافہ کے لیے مناسب ہے۔ اس لیے میں ریپو ریٹ میں 0.50 فیصد اضافہ کے حق میں ووٹنگ کروں گا۔ یہ ابھرتی مہنگائی کے حالات کے لیے اور سپلائی مسائل سے متعلق اثرات کو کم کرنے میں مدد کرے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...