رشوت ستانی معاملہ میں ایڈی یورپا کے فرزند کوراحت، سی بی آئی جانچ کا حکم دینے سے ہائی کورٹ کا انکار

Source: S.O. News Service | Published on 22nd January 2021, 8:48 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍جنوری(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کے فرزند بی وائی وجیندرا کو جمعرات کے روز اس وقت راحت مل گئی جب ریاستی ہائی کور ٹ نے رام لنگم کنسٹرکشن نامی کمپنی سے رشوت لینے کے متعلق ان پر لگائے گئے انتظامات کی جانچ سی بی آئی سے کروانے کی عرضی خارج کردی۔ جن ادھیکار سنگھرش پریشد کی طرف سے اس ضمن میں دائر مفاد عامہ عرضی کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس ابھے سرینواس اوکا کی قیادت والی بینچ نے یہ احکامات صادر کئے۔

بینچ نے تبصرہ کیا کہ عرضی گزاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس معاملے میں پولیس کی طرف سے اب تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔ چونکہ ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے اس لئے کیس کومنتقل نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے تبصرہ کیا کہ اس معاملہ میں عرضی گزار انصاف کے لئے کوئی بھی طریقہ اپنانے کے لئے آزاد ہیں۔ عرضی گزاروں نے عدالت کو بتایا کہ 2اور 17ستمبرکے دوران رام لنگم کنسٹرکشن نامی کمپنی کے ذریعہ وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا کے فرزند وجیندرا اور نواسے ششی دھر مرڈی کے بے نامی بینک کھاتوں کو کروڑوں روپیوں کی رقم کی ادائیگی کی گئی ہے چونکہ الزامات کی نوعیت انتہائی سنگین ہے اس لئے معاملہ کی جانچ سی بی آئی کے ذریعے کروائی جائے۔

چونکہ الزامات وزیر اعلیٰ، ان کے فرزند اور دیگر رشتہ داروں پر ہیں اس لئے ممکن ہے کہ اثرورسوخ کے ذریعے تحقیقات کو دبادیا جائے۔ اس لئے عدالت کی طرف سے سی بی آئی جانچ کے احکامات دئیے جائیں۔ عدالت نے اس گزارش کو مسترد کردیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...