ہائی کورٹ کا یوپی کے پانچ شہروں میں لاک ڈاؤن کا حکم، ریاستی حکومت کا عمل درآمد سے انکار

Source: S.O. News Service | Published on 20th April 2021, 12:54 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،20؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  اتر پردیش حکومت نے پیر کی شام الہ آباد ہائی کورٹ کی اس ہدایت پر عمل درآمد سے انکار کر دیا جس میں ریاست کے پانچ اہم شہروں لکھنؤ، الہ آباد، ورارانسی، کانپور اور گورکھپور میں گزشتہ شب سے 26 اپریل تک لاک ڈاؤن نافذ کر کو کہا گیا ہے۔ کورونا کیسز میں تیزی سے ہو رہے اضافہ کے درمیان ہوئی کورٹ نے یہ حکم جاری کیا تھا۔

الہ آباد ہائی کورٹ کے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے حکم پر یوپی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اس حکم پر عمل نہیں کرے گی کیونکہ اسے لوگوں کی زندگی کے ساتھ ان کے ذریعہ معاش کی بھی حفاظت کرنی ہے۔ یوپی حکومت نے کہا ہے کہ شہروں میں فی الحال ’مکمل لاک ڈاؤن‘ نافذ نہیں کیا جائے گا۔

عدالت عالیہ نے ریاستی حکومت کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی تھی کہ دوا کی دکانوں کو چھوڑ کر کرانے کی دکانیں اور دیگر ایسے کاروباری ادارے جہاں تین سے زیادہ ملازمین ہیں، 26 اپریل 2021 تک بند کئے جائیں۔ اسی طرح تمام مالز، شاپنگ کمپلیکس، ریستران، کھان پان کی دکانیں بھی 26 اپریل تک بند رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ تمام مذہبی مقامات اور شادی کو چھوڑ کر کسی بھی سماجی تقاریب کے انعقاد کو بھی اجازت نہ کئے جانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

تاہم ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنے اس حکم کے ذریعے ریاست پر لاک ڈاؤن مسلط نہیں کر رہی۔ خیال رہے کہ کورونا انفیکشن کی دوسری لہر کے دوران ریاست میں بڑی تعداد میں نئے معاملوں کی تشخیص کی جا رہے ہے اور فعال معاملات کی تعداد ایک لاکھ 91 ہزار سے تجاوز کر چک یہے۔ یوپی میں اس انفیکشن کی وجہ سے اب تک 9800 سے زیادہ افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...