منگلورو میں پولس گولی بار معاملہ : ہائی کورٹ نے جاری کی حکومت کو نوٹس

Source: S.O. News Service | Published on 14th January 2020, 9:06 PM | ساحلی خبریں |

بنگلورو:14؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں 19دسمبر 2019کو منگلورو میں ہوئے احتجاج کے دوران پولس گولی بار کے متعلق عدالتی جانچ کا مطالبہ لےکر داخل کی گئی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ریاستی ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کی ہے۔

جے ڈی ایس کے ریاستی لیڈر محمد اقبال نے ایلی ملے اور سُلیا پنچایت کے ممبر عمر نے منگلور میں 19دسمبر کو پولس گولی باری میں 2لوگوں کی موت سمیت منگلور میں پولس کے ظلم کے متعلق عدالتی جانچ کی مانگ لے کربنگلور ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی ۔ عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے معاملے کو لےکر حکومت کو نوٹس جاری کی ہے اور گولی بار معاملے کی رپورٹ سمیت حساس دستاویزات دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے  مطابقعدالت نے حکومت کو 28جنوری تک تمام دستاویزات سمیت رپورٹ سونپنے کا حکم دیا ہے ،اس تعلق سے اگلی  سنوائی 5فروری کو مقرر کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی