اعظم خان کے بیٹے کی اسمبلی سیٹ پر الیکشن کرانے کی ہائی کورٹ کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 23rd October 2020, 9:01 PM | ملکی خبریں |

الہ آباد،23؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) الہ آباد ہائی کورٹ نے رام پور کی سوار اسمبلی سیٹ کا الیکشن کرانے کی ہدایت دی ہے۔ یہ سیٹ یہاں کے رکن اسمبلی عبداللہ اعظم کا انتخاب ہائی کورٹ کے ذریعہ منسوخ کئے جانے کی وجہ سے خالی ہوگئی ہے۔ جج ششی کانت گپتا اور جج پنکج بھاٹیا پر مشتمل بنچ نے میونسپل کونسل سوار کے سابق صدر شریف احمد کی طرف سے داخل عرضی پر یہ حکم دیا۔

عرضی گزار کے وکیل وکرانت پانڈے کے مطابق سوار اسمبلی سیٹ کا الیکشن الہ آباد ہائی کو رٹ نے 16دسمبر 2019کو منسوخ کردیا تھا۔ کیونکہ وہاں کے منتخب رکن اسمبلی عبداللہ خان نے پیدائش کے غلط سرٹی فکیٹ کی بنیاد پر لڑا تھا۔ اس وقت اترپردیش کی سات خالی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔

سوار اسمبلی سیٹ پر کوئی نوٹفکیشن جاری نہیں کیا گیا تھا۔ وکیل کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندگی قانون کے تحت اسمبلی کی سیٹ چھ مہینہ سے زیادہ خالی نہیں رکھی جاسکتی ہے اس لئے سوار کی سیٹ پر بھی الیکشن کرایا جائے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے اس اعتراض کیا گیا اور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل زیرالتوا ہے۔

دوسرے عرضی گزار نے الیکشن کمیشن کو کوئی رپورٹ نہیں دی ہے اس لئے عرضی قابل عمل نہیں ہے۔ عرضی گزار کے وکیل نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے کوئی حکم امتناعی جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...