حقیقت کو چھپانا ہی ملک دشمنی ہے: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2020, 8:00 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،27؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چین کے معاملہ پر مودی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے ایک ویڈیو ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ چین نے ہماری زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ’’ ہندوستانی ہونے کے ناطے میری پہلی ترجیح میرا ملک ہے۔‘‘ انہوں نے اس ویڈیو میں کہا ہے کہ ’’یہ بالکل واضح ہے کہ چین ہمارے علاقہ میں آ گیا ہے اور کیسے کوئی دوسرا ملک ہمارے علاقہ میں آسکتا ہے۔ اگرآپ مجھے خاموش رہنے کے لئے کہیں اور اپنے لوگوں سے جھوٹ کہنے کے لئے کہیں، جب کہ سیٹیلائٹ تصاویر دیکھنے اور فوجی ماہرین سے بات کر نے کے بعد مجھے پوری طرح یقین ہے کہ چین ہماری زمین پرگھس آیا ہے، تومیں آپ کے کہنے پر اپنے لوگوں سے جھوٹ نہیں بول سکتا۔‘‘

راہل گاندھی نےمزید کہا کہ وہ کبھی بھی یہ جھوٹ نہیں بولیں گے اور جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ چین ہماری زمین پرنہیں آیا ہے تو وہ ہی ملک دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا چاہے پورا مستقبل ختم ہو جائے لیکن میں جھوٹ نہیں بولوں گا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...