حزب اللہ کا اسرائیل پر طاقتور حملہ، 250 راکٹ فائر کر کے 7 افراد زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 25th November 2024, 12:52 PM | عالمی خبریں |

بیروت، 25/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) اسرائیل اور لبنان کی جنگجو تنظیم حزب اللہ کے درمیان حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ہر طرف سے جوابی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ حزب اللہ نے ایک اور زبردست حملہ کرتے ہوئے اسرائیل کو دہلا دیا ہے۔ اس نے تقریباً 250 راکٹ فائر کیے، جس میں 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ حزب اللہ کا پچھلے چند مہینوں میں سب سے بڑا حملہ ہے، کیونکہ اس کے کچھ راکٹ اسرائیل کے مرکزی علاقے تل ابیب تک پہنچ گئے، جو اس علاقے پر حملے کا نیا پہلو ظاہر کرتا ہے۔

اسرائیل کی 'میگن ڈیوڈ ایڈوم' ریسکیو سروس نے کہا ہے کہ اس نے حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل پر داغے گئے حملوں میں زخمی ہوئے 7 لوگوں کا علاج کیا۔ جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی طرف سے دباؤ بنائے جانے کے درمیان حزب اللہ نے یہ کارروائی بیروت میں شدید اسرائیلی حملے کے جواب میں کیے ہیں۔ حملے کے بعد اسرائیلی فوج کا بیان سامنے آیا ہے۔ اس کے مطابق اتوار کو حزب اللہ کی طرف سے تقریباً 250 راکیٹ داغے گئے جن میں سے کچھ کو روک دیا گیا۔

اس درمیان لبنان کی فوج نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملے میں اتوار کو لبنان کے ایک فوجی کی موت ہو گئی جبکہ 18 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ حالانکہ اس واقعہ پر اسرائیل کی فوج نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ حزب اللہ کے خلاف جنگی علاقے میں کیا گیا۔ فوج کی مہم صرف حزب اللہ کے لڑاکوں کے خلاف ہے۔ واضح ہو کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 40 سے زیادہ لبنانی فوجی کی موت ہو چکی ہے۔ حالانکہ لبنان کی فوج اس جنگ سے موٹے طور پر دور ہی رہی ہے۔

ادھر لبنان کی وزارت صحت کے مطابق ہفتہ کو بغیر کسی وارننگ کے بیروت پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم سے کم 29 لوگوں کی جانیں چلیں گئیں جبکہ 67 زخمی ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے، 11 افراد ہلاک

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے باوجود دوبارہ جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔ پیر کے روز اسرائیل نے لبنان پر شدید فضائی حملے کیے جن میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ حزب اللہ نے اس کے علاقے میں پروجیکٹائلس داغے تھے، جس کے جواب میں یہ کارروائی عمل میں ...

تھائی لینڈ اور ملیشیا میں شدید سیلاب، 12 افراد جان بحق، ہزاروں متاثر

جنوبی تھائی لینڈ اور شمالی ملیشیا میں حالیہ سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ موسمی بارشوں اور سیلاب کے باعث دونوں ممالک میں ہزاروں افراد کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق، 30 نومبر تک سیلاب کے نتیجے میں 12 افراد کی ہلاکت ہو چکی ...

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہند نژاد کاش پٹیل کو ایف بی آئی کا نیا ڈائریکٹر نامزد کیا

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستانی نژاد کاش پٹیل کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پٹیل ٹرمپ کی پہلی مدتِ صدارت کے دوران امریکی محکمہ دفاع میں اہم عہدے پر فائز تھے اور وہ ٹرمپ کے قریبی معاون اور ...

جنوبی کوریا میں شدید برفباری، 2 ہلاکتیں اور 200 پروازیں معطل

جنوبی کوریا میں ریکارڈ برفباری نے معمولات زندگی کو مکمل طور پر متاثر کر دیا، جس کے نتیجے میں شہری اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے اور روزمرہ کی سرگرمیاں مفلوج ہو گئیں۔ برفباری نے سڑکوں کو بھی بند کر دیا، جس سے سفر میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔