ایرانی سائنسدان کے قتل کے بعد حسن نصراللہ نے سیکورٹی سخت کرلی

Source: S.O. News Service | Published on 1st December 2020, 8:23 PM | عالمی خبریں |

دبئی، یکم دسمبر (آئی این ایس انڈیا)گذشتہ جمعہ کو ایران کے ایٹمی پروگرام کے چوٹی کے سائنسدان محسن فخری زادہ کی قاتلانہ حملے میں ہلاکت کے بعد ایران نواز لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو بھی اپنی جان کے لالے پڑ گئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ امریکی اور اسرائیلی حملے کے پیش نظر انہوں نے خود کو اپنی پناہ گاہ میں قید کر دیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 13 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی سائنسدان کے قتل کے بعد حزب اللہ نے بھی سیکیورٹی الرٹ کردی ہے اور تنظیم کا سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ اپنی بم پروف پناہ گاہ سے باہر نہیں آ رہا۔ حزب اللہ کو خدشہ ہے کہ حسن نصراللہ امریکا اور اسرائیل کا دوسرا ہدف ہو سکتے ہیں۔عبرانی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حسن نصراللہ نے اپنی ہرقسم کی نقل وحرکت بند کردی ہے اور اپنے سیکیورٹی عملے کو ان کے ٹھکانے پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حسن نصراللہ کی سیکیورٹی سخت کیے جانے کا مقصد ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کی ہلاکت کے بعد کسی بھی ممکنہ حملے سے بچنا ہے۔اسرائیلی اخبار'ٹائمز آف اسرائیل' نے لکھا ہے کہ سینیر ایرانی سائنسدان کے قتل کے بعد خطے میں ایرانی حمایت یافتہ طاقتیں خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگی ہیں۔اخباری رپورٹ میں لکھا ہے کہ حسن نصراللہ کئی سال سے اسرائیل کے لیے آسان ہدف ہے۔

اسرائیلی عہدیدار جانتے ہیں کہ حسن نصراللہ اپنی پناہ گاہ کے اندر ہی رہتا ہے اور بہت کم منظرعام پرآتا ہے۔ اسرائیل کو اندازہ ہے کہ اگر حسن نصراللہ کو مارا جاتا ہے تو اس کے نتیجے میں خطے میں ایک نئی محاذ آرائی شروع ہوسکتی ہے۔ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد تہران میں بڑے پیمانے پراس واقعے کی مذمت کرنے کے ساتھ اسرائیلی خفیہ ادارے موساد سے اس کا انتقام لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...