ہوناور: ہیسکام کے افسران راستہ بھٹک گئے۔ پوری رات جنگل میں گزارنے پر ہوئے مجبور

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st February 2019, 11:02 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ہوناور 21؍فروری (ایس او نیوز) گیر سوپّا ڈیم کے علاقے میں گھنے جنگل سے گزرنے والی 33کے وی بجلی لائن کا معائنہ کرنے کے لئے نکلی ہوئی ہیسکام افسران اور عملے پر مشتمل ایک ٹیم میں شامل دوافسران جنگل میں راستہ بھٹک گئے جس کی وجہ سے انہیں پوری رات جنگل ہی میں گزارنی پڑی ۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بجلی لائن کا معائنہ کرنے  کے لئے نکلی ہوئی ٹیم میں شامل ایکزیکٹیو انجینئر ایم ایچ کلکرنی اور جونیئر انجینئر شنکر بینگی نامی افسران کے جنگل میں راستہ بھٹک جانے کا واقعہ منگل کے دن پیش آیا تھا۔ ہیسکام کی ٹیم دوپہر کے وقت جنگل میں داخل ہوئی تھی۔ پھر تھوڑی دور جانے کے بعد یہ دو افراد بسکٹ اور پانی لانے کے لئے واپس شہری علاقے میں آئے اور بقیہ افراد کو ایک ہی مقام پر رکے رہنے کی تاکید کی۔ مگر پیاس کی شدت سے پریشان دو انجینئر پانی کی تلاش میں جنگل ہی میں دوسری طرف نکل گئے اوربقیہ لوگ آگے نکل گئے۔اس وجہ سے دو افسران اپنے ساتھیوں کی تلاش میں خود ہی راستہ بھٹک گئے۔ رات ہوجانے پر وہ دونوں خوفزدہ ہونے کے باوجود ایک دوسرے کی ہمت بندھاتے رہے۔دوسری طرف محکمہ جنگلات کے دیگر افسران نے ان دو گم شدہ افسران کے تعلق سے پولیس کو اطلاع کردی۔

بتایا جاتا ہے کہ جنگل میں گم ہونے والے دونوں افسران کو ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کا مرض لاحق ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جنگل میں  رات کے وقت کلکرنی نامی افسر کی طبیعت زیادہ  بگڑ گئی تو شنکر بینگی نے ان کو سنبھالے رکھا۔پھر جب صبح ہوئی تو موبائل پر نیٹ ورک بھی ملنے لگا ۔ اس وقت انہوں نے اپنی ٹیم کے بقیہ افراد سے رابطہ قائم کرکے بتادیا کہ وہ اس وقت کس مقام پر پھنسے ہوئے ہیں۔ جس کے بعد  انہیں تلاش کرلیا گیا اور علاج کے لئے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...