نیسرگا‘طوفان کے دوران طوفانی ہوا اور بارش سے ہیسکام کو کاروار میں ایک ہی دن 8لاکھ اور بھٹکل میں 1 لاکھ سے زائد کا نقصان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th June 2020, 8:10 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 4/جون (ایس او نیوز) مہاراشٹرامیں تباہی مچانے والا ’نیسرگا‘ طوفان ویسے تو کرناٹکا کے ساحلی علاقے کو چھوتا ہوانکل گیا، مگر جاتے جاتے بھٹکل سمیت  کاروار شہر اوراطراف میں اپنے اثرات ضرور چھوڑ گیا۔

اطلاع  کے مطابق انکولہ کاروار سب ڈیویژن کے حدود میں تیز ہواؤں اور برسات کی وجہ سے الیکٹرک کھمبے اکھڑجانے اور درختوں کی شاخیں گرنے کی وجہ سے بجلی کے تار ٹوٹ گئے جس  سے پانچ سے زائد  گھنٹوں تک بجلی منقطع ہوگئی اور ہیسکام کو ایک ہی دن کے اندر 8لاکھ روپوں کا نقصان پہنچا۔معلوم ہوا ہے کہ تقریباً 72 بجلی کے کھمبے اکھڑ کر گر گئے ، 9ٹرانسفارمرس کو نقصان پہنچا ، وہیں بھٹکل میں بھی  سات الیکٹرک کھمبے اُکھڑ گئے اور  تین ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچا جس سے ایک لاکھ سے زائد مالیت کا نقصان ہوا ہے۔

ایسے حالات  سے نمٹنے کے لئے محکمہ بجلی کے اہلکار بالخصوص  لائن مین بجلی کے تاروں کو جوڑنے اور جلد سے جلد بجلی بحال کرنے میں   مسلسل مصروف نظر آئے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔