اسلامی تجارت کے نام پر کروڑوں روپیوں کا مبینہ گھپلہ کرنے والی ہیرا گولڈ کی نوہیرا شیخ شیموگہ عدالت میں حاضر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th July 2019, 1:14 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

شیموگہ :30؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) اسلامی تجارت کے نام پر  ہندو بیرون ہند  میں مبینہ طور پر ہزاروں سرمایہ داروں کو  چونا لگانے والی ہیرا گولڈ  کی نوہیرا شیخ  کو شموگہ پولس نے اپنی تحویل میں لیتے ہوئے  پیر کو شموگہ عدالت میں  پیش کیا۔ ان پر  ہیرا گولڈ کے نام سے خودساختہ  تشکیل شدہ اسلامی  تجارت کے نام پر  سرمایہ داروں کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔  شموگہ سے جاری ہونے والے ایک اُردو  روزنامہ کی رپورٹ کے مطابق   انہوں نے ملک کے دیگر شہروں کی طرح شموگہ میں بھی 20 سے  زائد لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔

 نوہیرا شیخ کوشیموگہ پولس نے شہر کی سول معاملات کی عدالت میں پیر کو جج کے سامنے پیش کیا۔جہاں پولس نے ملزمہ نوہیرا  شیخ سے زائد پوچھ تاچھ کے لئے 7دنوں تک پولس کسٹڈی میں دینے کی درخواست کی، مگر  عدالت نے انہیں 5دنوں کی پولس تحویل میں بھیج دیا۔

بتایا گیا ہے کہ شیموگہ کے سی ای این پولس تھانےمیں ملزمہ کے خلاف 56/2019آئی پی سی دفعہ 406 ،420کے تحت مقدمہ درج کرلیا  گیاتھا۔  نوہیرا  شیخ کے وکیل نے عدالت سے اپیل کی کہ نوہیرا  شیخ بی پی کی مریض ہیں، ان کی عمر بھی 55سے زائد ہے  اور ملک کے دیگر مقامات پر بھی ان پر مقدمات درج ہیں اس لئے دفعہ 420کے تحت مقدمہ درج نہ کریں  بلکہ  معاملے کو 406کے تحت سول کیس کے طورپر شمار کیا جائے ۔

خیال رہے کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی  نوہیرا شیخ نے اپنے آپ کو عالمہ  اور فاضلہ قرار دیتے ہوئے  اسلامی تجارت کے نام پر  سونے کا کاروبار شروع کرنے کا دعویٰ کیا تھا، انہوں نے اپنی کمپنی کو اسلام سے جوڑتے ہوئے کئی  علماء و مفتیان  کو  بھی  اپنے ماتحت  لے کر  اپنی کمپنی کے حق میں فتوے لینا شروع کردیا تھا جس کو دیکھتے ہوئے ہزاروں  بھولے بھالے مسلمانوں  نے  ہیراگولڈ میں سرمایہ کاری شروع کردی تھی،  لیکن  جب لوگوں کو اس کی اصلیت تھوڑی بہت معلوم ہونے لگی اور بعض  لوگوں نے سرمایہ کی رقم واپس کرنے  کا مطالبہ کیا تو  اُسے انڈیا چھوڑ کر دبئی فرار ہونا پڑا، پچھلے سال جب اُسے ہندوستان میں ہی محفوظ پناہ گاہ  کی تلاش میں واپس  آنا پڑا تو اُسے دہلی ائرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ  وہ تقریباً آٹھ ماہ سے  آندھرا، تلنگانہ  اور کرناٹک کی مختلف جیلوں میں  رہی ہیں اور اس کے خلاف  40 ہزار افراد نے مختلف  علاقوں میں  شکایتیں درج کروائی ہیں۔

بتاتے چلیں کہ ہیرا گولڈ میں بھٹکل کے بھی سینکڑوں لوگوں نے سرمایہ کاری کی ہے اور لوگوں کو کروڑوں کا دھوکہ ہوا ہے، مگر اس تعلق سے بھٹکل کے کسی بھی شخص کی جانب سے کسی پولس تھانہ میں  شکایت درج کرنے کی کوئی  اطلاع نہیں ملی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...