گلبرگہ میں گزشتہ چار دنوں سے زبردست بارش ، ٹریفک متاثر،نشیبی علاقوں میں کئی مکان منہدم

Source: S.O. News Service | Published on 17th September 2020, 11:54 AM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ،17ستمبر(ایس او نیوز؍حکم شاکر) ضلع گلبرگہ میں گزشتہ چار دنوں سے زبردست بارش ہورہی ہے جس کے سبب ضلع کے کئی ایک علاقوں میں عوام کو بری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ضلع گلبرگہ کے نشیبی علاقوں میں زبردست بارش کے سبب بہت سے مکانات منہدم ہوگئے ہیں اور ٹریفک بھی بہت حد تک متاثر ہوگئی ہے۔ سدیشور نگر گلبرگہ میں ایک مکان کے منہدم ہوجانے کے سبب منگل کے دن تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ 

گلبرگہ کے نواحی علاقوں ہاگرگہ اور خواجہ کنور میں دو افراد ایکتیزی سے بہتے ہوئے نالہ میں بہنے لگے تھے لیکن انھیں فائیر اینڈ ایمرجنسی سروس کے عملہ نے بچا لیا۔ پوجا کالونی کے کئی ایک مکانات اور کسنور روڈ کے علاقہ راجی جی نگر، شاہ آباد روڈ کے چند علاقے، گلبرگہ شہر میں گنگا نگر کے علاوہ سرگاپور و مالیگاؤں تعلقہ کملاپور میں سیلابی کیفیت سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور ساز و سامان کا کافی نقصان پہنچا۔ اٹگا، خواجہ کوٹنور اور بولے واڑ گاؤں میں سیلابی کیفیت سے کوروار کا پل پانی کے نیچے آگیا ہے۔ جس کے سبب کالگی اور گلبرگہ کے درمیان کے یاستی ہائی وے کی ٹریفک بھی متاثر ہوگئی ہے۔ کئی ایک بسیں، ٹرکس، ٹریکٹرس اور دیگر موٹر گاڑیاں منگل کی صبح اس برج کے دونوں جانب پھنس کر رہ گئی تھیں۔ 

چیتاپور تعلقہ میں بھی زبردست بار ش ہوئی ہے موضع ہنڈا پور کے قریب ایک پل کے زیر آب ہوجانے کے سبب دیگر دیہاتوں سے آمد و رفت کا ربط ٹوٹ چکا تھا۔ بینی تھورا کیانل سے متصل کئی ایک زرعی کھیتوں میں بھی پانی جمع ہوگا ہے۔سیلابی پانی کے سبب متی موڑو اور انگنکل کے درمیان ٹریفک رابطہ ٹوٹ چکا تھا۔ موضع گنگرتی میں اور بہار پیٹ میں کئی ایک مکانوں میں سیلابی پانی داخل ہوچکا تھا۔ 

شہر گلبرگہ میں گزشتہ چار دنوں کی زبردست بارش کے سبب کاروبار متاثرہوئے ہیں۔ کئی ایک محلوں کی سڑکوں پر پانی جمع ہوجانے سے ٹریفک بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ سونیا گاندھی کالونی، فردوس کالونی ِ خواجہ کالونی، ہاگرگہ روڈ، کے بی این کالج روڈ، درگاہ روڈ، نیا محلہ۔ ایمایسکے ملز وغیرہ میں زبردست بارش کے سبب سڑکوں کا نقصان پہنچا ہے۔ جگہ جگہ پانی جمع ہوجانے سے اور کیچڑکے پھیل جانے کے سبب آمد و رفت مشکلہوگئی ہے۔ شہر گلبرگہ میں آمد و رفت کو بہتر بنانے اور مختلف کچے راستوں کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے شہریان گلبرگہ  منتخب ارکان اسمبلی و پارلیمینٹ اورضلعی انتظامیہ سے امیدیں رکھرہے ہیں کہ شہر گلبرگہ کے مختلف محلوں کی کچی اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کو پختہ سڑکوں میں تبدیل کیاجائے۔ پانی کے بہنے کے لئے اور اسے سڑکوں پر جمع ہونے سے روکنے کے لئے مناسب نالیوں کی تعمیرکاانتظام کیاجائے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...