بنگلورو کے مختلف علاقوں میں تیز بارش : درخت زمین بوس، سواریوں کو نقصان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th April 2020, 3:13 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:25؍اپریل(ایس اؤ نیوز)جمعہ کی صبح شہر میں قریب نصف گھنٹے تک برسی تیز رفتار بارش کے نتیجےمیں پریتی نگر علاقے کی سڑک کھسکنے سے کار، بائک،آٹو سمیت کئی سواریوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ 28سے زائد بڑے بڑے درخت زمین بوس ہونے کی  اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

بی بی ایم پی حدود کے پریتی نگر میں سڑک کے نیچے اندرونی نالیوں کے پائپ بچھائے گئے تھے۔  خستہ کام کی وجہ سے پائپ والی سڑک قریب ایک کلو میٹرسے زائد دوری تک دھنس گئی ہے۔بارش جاری رہتے لگیرے کے لکشمی نگر میں دیوار گرنے سے آٹو، کار سمیت 15سواریوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دو اپارٹمنٹ کے درمیان دیوار باندھی گئی ہے۔ ایک اپارٹمنٹ نشیب میں ہے تو دوسرااپارٹمنٹ 8فٹ اونچائی پر ہے ۔ دیوار گرتے ہی اونچائی پر واقع  اپارٹمنٹ کی سواریاں پھسل سے نیچے چلے جانےکی چشم دید وں نے جانکاری دی ۔  اس کے علاوہ مارگوسا روڈ، یشونت پور پولس تھانہ ، مارین ہلی ، بی ٹی ایم لے آؤٹ، بسون گڑی، راجاجی نگر، نندی درگ روڈ، تمیا روڈ، اوپارپیٹھ پولس تھانہ ، بسویشور نگر پنیا اسپتال ، اگرہار داسرہلی اسپتال، موڈلپالیا سمیت دیگر علاقوں میں بڑے بڑے درخت زمین بوس ہوئے ہیں۔ شہر کے مختلف جگہوں پر درختوں کے زمین بوس ہونےکی اطلاع ملتے ہی بی بی ایم پی کا عملہ جائے وقوع پہنچ کر درختوں کو نکال باہر کرنے کے کاموں میں مصروف ہوگیا اور اس طرح فوری کام کرتے ہوئے ٹرافک کو راستہ صاف کیا۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ جانکاری کے مطابق 25اپریل کو ریاست کے جنوبی اندرونی علاقوں میں بجلی اور گرج کے ساتھ بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ جس میں بنگلورو دیہی علاقے ،بنگلورو شہر، چک منگلورو، ہاسن ، کورگ ، شیموگہ اور رام نگر اضلاع شامل ہیں۔ جہاں زرد الرٹ جاری کیاگیا ہے۔ اسی طرح ساحلی علاقوں کے کچھ مقامات پر معمولی بارش ہوسکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...